آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
چین: 17 برس سے مفرور مجرم ڈرون کی مدد سے غار سے گرفتار
چین میں پولیس نے ڈرون کی مدد سے غار میں چھپے ایک ایسے مجرم کو گرفتار کر لیا ہے جو 17 برس سے مفرور تھا۔
پولیس کے مطابق 63 برس کے سونگ جیانگ کو خواتین اور بچوں کی سمگلنگ کے جرم میں جیل بھیجا گیا تھا لیکن وہ سنہ 2002 میں جیل سے فرار ہو گئے تھے۔
اس فرار کے بعد برسوں سے وہ ایک تنگ غار میں انسانوں سے دور زندگی بسر کر رہے تھے۔
یونگشن پولیس نے اپنے وی چیٹ اکاؤنٹ پر لکھا کہ ستمبر کے اوائل میں ہمیں سونگ کے ٹھکانے کے حوالے سے شواہد موصول ہوئے تھے۔
ان شواہد نے انھیں چین کے جنوب-مغرب میں موجود ینّان صوبے میں ان کے آبائی علاقے کے عقب میں موجود پہاڑیوں تک رسائی دلوائی۔
متعدد مرتبہ کھوج لگانے میں ناکامی کے بعد حکام نے افسران کی مدد کے لیے اضافی ڈرونز بھیجے۔
ان ڈرونز نے آخرکار ایک ڈھلوانی پہاڑی پر ایک نیلے رنگ کی سٹیل ٹائل اور گھریلو کوڑے کے باقیات کی نشاندہی کی۔
پولیس نے پیدل ہی اس جگہ جانے کی ٹھانی اور سونگ کو ایک تنگ غار سے ڈھونڈ نکالا جہاں وہ برسوں سے مقیم تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پولیس کے مطابق یہ شخص اتنے عرصے سے گوشہ نشین تھا کہ اسے افسران کے ساتھ بات چیت کرنے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق یہ شخص پلاسٹک کی بوتلوں کی مدد سے قریبی دریا سے پانی بھرتا تھا اور درخت کی ٹہنیوں کی مدد سے الاؤ کا انتظام کرتا تھا۔
اس شخص کو جیل واپس بھیج دیا گیا ہے۔