انڈیا کے شہر چنئی میں خشک سالی کا منظر خلا سے بھی عیاں

،ویڈیو کیپشنانڈیا کے شہر چنئی کی خشک سالی جو خلا سے نظر آتی ہے
وقت اشاعت

انڈیا کے جنوبی شہر چنئی کے لاکھوں رہائشی گھروں میں پانی کی قلت کی وجہ سے شدید مشکل کا شکار ہیں۔ ٹرک اور ٹرینیں عوام تک پانی تو پہنچاتے ہیں لیکن پانی کی مقدار محدود جبکہ قیمت مہنگی ہے۔ ماحولیاتی محافظ اور ماہرین انتباہ کر رہے ہیں کہ بہت سارے ممالک کو مستقبل میں بہت جلد اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔