سیربین: بیرونِ ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق تو مل گیا لیکن کیا اس پر عمل درآمد ہو سکے گا؟
وقت اشاعت
پاکستان کی حکومت نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت اب ملک سے باہر رہنے والے پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ دے سکیں گے۔ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ بتائی جاتی ہے۔ کئی پاکستانی اس پیش رفت سے بہت خوش ہیں جبکہ ایسے لوگ بھی ہیں جنھیں اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر بڑی سیاسی جماعتیں بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت تو کرتی ہیں لیکن بعض جماعتوں کو اس کے طریقۂ کار کے بارے میں تحفظات ہیں۔
میزبان: عالیہ نازکیرپورٹر: گگن سبروال اور شہزاد ملک