بلوچستان: کنڈ ملیر کے ساحل کے قریب جزیرہ ابھر آیا
وقت اشاعت
کنڈ ملیر بلوچستان کے ساحل کے قریب ایک جزیرہ ابھر آیا ہے۔ سمندر میں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔
کنڈ ملیر کا ساحلی مقام کراچی سے 41 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اوماڑہ اور کنڈ ملیر کے قریب چھادم کے مقام پر ابھرنے والے اس جزیرے سے سمندری حیات کو کوئی زیادہ نقصان نہیں ہو گا البتہ یہ ایک خاص ارضیاتی واقعہ ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق تین بار پہلے بھی اس مقام پر جزیرے ابھر چکے ہیں اور اکثر وبیشتر یہ جزیرے ابھرنے کے کچھ عرصے بعد دوبارہ غائب بھی ہو جاتے ہیں۔
معظم خان کے مطابق 29 نومبر سنہ 1945 کو کنڈ ملیر کے قریب سونامی ریکارڈ ہوچکا ہے اور سنہ 1945 میں جہاں زلزلہ آیا تھا یہ مقام وہاں سے تقریباً 15 سے 20 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہے۔
دیکھیے ہماری اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔


