کورونا وبا سے جڑی بی بی سی کی اہم خبریں اور معلومات، اب آپ کے موبائل فون پر بھی دستیاب

کورونا
وقت اشاعت

پاکستان میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کی وبا کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے مراد یہ نہ لی جائے کہ یہ وبا پاکستان سے ختم ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ بعض ماہرین کورونا کی دوسری لہر آنے کی پیش گوئی بھی کر رہے ہیں۔

ایسے میں ضروری ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر کو ذہن نشین رکھا جائے اور ان پر عمل بھی کیا جائے۔

بی بی سی اردو سروس نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق مختلف طرح کی احتیاھی تدابیر، خبریں اور معلومات اپنے صفحات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنے سامعین اور ناظرین تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اس میں نیا اضافہ موبائل فون بُلیٹنز ہیں جنھیں کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت سننے کے لیے اپنے موبائل فون سے 447474 ملائیے۔ اس کال کی قیمت تین روپے فی منٹ ہے۔

کورونا سے بچاٰؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کیجئے اور محفوظ رہیے۔

کورونا
کورونا