عید الاضحیٰ: کورونا کے باعث پاکستان اور انڈیا میں تقریبات سماجی فاصلے کے ساتھ

وقت اشاعت

اس سال کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہونے والی تقریبات متاثر ہوئی ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک سے عید کی جھلکیاں۔

انڈیا، عید، جامع مسجد

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسنیچر کے روز پاکستان اور انڈیا سمیت کچھ ملکوں میں عید الاضحیٰ کی خوشیاں محدود انداز میں منائی جا رہی ہیں۔
عید الاضحیٰ، پاکستان

،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں آج سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے عید الاضحیٰ منائی گئی۔ نمازِ عید پر لوگوں سے دوری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
عید، پاکستان، کرکٹ

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشندورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمازِ عید کے بعد کی سیلفی۔
عید الاضحیٰ، انڈیا، دلی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں دلی کی جامع مسجد میں بھی نمازِ عید کے لیے لوگ جمع ہوئے۔
دلی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنعید گاہ آمد پر کئی لوگوں کے درجہ حرارت بھی چیک کیے گئے تاکہ یہ جاننے میں مدد ہوسکے کہ آیا کسی شخص کو کورونا تو نہیں۔ ایسے میں ان افراد کو گھر لوٹنے اور آئسولیشن اختیار کرنے کا کہا جاتا ہے۔
کروک پارک

،تصویر کا ذریعہPA Media

،تصویر کا کیپشنآئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں مسلمانوں نے یہاں سے معروف سپورٹس سٹیڈیم کروک پارک میں نماز عید ادا کی۔ اس کی مدد سے شرکا کو ایک دوسرے سے دور کھڑے ہونے کا موقع ملا۔
عید

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشندنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کے میل میلاپ پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
عید

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنعام حالات میں مسلمان خاندان عید کے موقع پر اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے ملاقات کرتے ہیں اور اکٹھے عید کی نماز ادا کرتے ہیں لیکن کورونا کی وبا نے عید منانے کے روایتی طریقوں میں خلل ڈال دیا ہے۔
عید

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنعیدالاضحی کو عید قربان بھی کہا جاتا ہے۔ یہ حضرت ابراہیم کے یاد میں منائی جاتی ہے جب وہ اللہ کی خوشنودی کے لیے اپنے بیٹے کی قربانی کے لیے تیار ہو گئے تھے۔
عید

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشندنیا بھر کے مسلمان آخری اسلامی مہینے ذوالحجّہ کی دس تاریخ کو عید الاضحی یا عید قرباں کا اہتمام بڑی دھوم دھام سے کرتے ہیں۔
عید

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنعید الاضحیٰ حج کی ادائیگی کے بعد منائی جاتی ہے۔
عید

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکورونا کی وبا کی وجہ سے ایک لمبے عرصے بعد دنیا کے مسلمانوں کو حج کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ملی اور قلیل تعداد میں مقامی مسلمانوں کو حج کی اجازت دی گئی۔
عید

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنبغداد میں وبا پر قابو رکھنے کے لیے عید کے موقع پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
عید

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنعید الاضحیٰ کا یہ اہم تہوار تین روز تک جاری رہتا ہے۔
عید

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنعید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔