گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے مختلف واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپشاور میں ایک شہری پیٹرول ڈلوا رہا ہے۔ پاکستان کی حکومت کی جانب سے 26 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جس کے بعد حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ’عوام کے فائدے کے لیے ہے۔‘
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکراچی میں 26 جون کو منشیات کے عالمی دن کے موقعے پر نشے کے عادی افراد نشہ کر رہے ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد ایک علاقے کو سیل کیا جا رہا ہے
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن پالپا کے صدر مقصود بجارانی کراچی میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان نے چند دن قبل پارلیمنٹ میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی تمام ایئرلائنز کے سینکڑوں پائلٹس کے لائسنس بوگس ہیں اور جعلسازی کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنکراچی میں ایک شخص کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونہ لیا جا رہا ہے۔ 28 جون تک بھی سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین موجود ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنراولپنڈی میں ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ اے سی اور روم کولر فروخت کرنے والی دکان کے پاس سے گزر رہی ہیں۔ پاکستان کے کئی علاقے آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں ٹڈی دل کے حملے کا ایک منظر۔ پاکستان کو 25 سالوں کے بدترین ٹڈی دل حملے کا سامنا ہے اور اس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔ ٹیم نے اتوار کو لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھری۔ اس سے قبل ٹیم کے کئی ارکان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث اس دورے میں شرکت کی اجازت نہیں ملی تھی