گذشتہ ہفتے کا پاکستان کی تصویری جھلکیاں

وقت اشاعت

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے مریضوں، حکومتی بجٹ سے لے کر ملک میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں سے متعلق اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

بجٹ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے 12 جون کو مالی سال 2020-21 کا سالانہ بجٹ پیش کیا جو 34 کھرب 37 ارب خسارے کا بجٹ ہے۔ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بجٹ تجاویز پیش کیں جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا تاہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔
دھماکا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر راولپنڈی میں 12 جون کی شب کنٹونمنٹ کے علاقے صدر میں دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ مقامی تھانہ کینٹ کی پولیس کے مطابق آتش گیر مواد ایک موٹر سائیکل میں چھپایا گیا تھا اور اسے صدر میں ہاتھی چوک کے قریب بازار میں کھڑا کیا گیا تھا۔
خون کا عطیہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنخون عطیہ کرنے کے عالمی دن کے موقع پر تھلیسمیا کے شکار بچوں کو خون لگایا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں موجود تھیلیسیمیا بلڈ بینک میں خون کا عطیہ کرنے والوں کی شدید کمی ہوگئی ہے۔
کورونا

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث متاثرین اور ہلاکتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں 14 جون تک کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2632 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں صوبہ پنجاب سرفہرست ہے۔
ڈاکٹرز

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ سندھ کہ شہر حیدر آباد میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے پیش نظر مناسب سہولیات اور حفاظتی کٹس مہیا نہ کرنے کے خلاف 11 جون کو احتجاج کر رہا ہے۔ پاکستان میں صوبہ سندھ دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کی تجارتی مرکز جی نائن کراچی کمپنی سمیت متعدد علاقوں کو سیل کر دیا ہے۔ اس تصویر میں سیکورٹی اہلکار سیکٹر جی نائن کو سیک کیے جانے کے بعد ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
ٹڈی دل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے جاری ہے، جبکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ محکمہ قدرتی آفات نے اس کے تدارک کے لیے ملک بھر میں آپریشن کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ ٹڈی دل کے حالیہ حملے صوبہ بلوچستان میں فصلوں پر جاری ہیں۔ مذکورہ تصویر میں آپ ٹڈل دل کے جھنڈ کو کوئٹہ کے نواح میں دیکھ سکتے ہیں۔
عمران خان

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے 13 جون کو پنجاب میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے بعد لاک ڈاؤن کرنے کے جائزہ اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے عوام سے حفاظتی ضابطہ کار اور عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل کروانے کا کہا ہے۔ وزیر اعظم نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز کو رد کیا۔