ڈاکٹر سارہ قریشی: ’یا تو مریخ کی بکنگ کر لیں یا اس کرہ ارض کو بچا لیں‘
وقت اشاعت
پاکستانی ایروناٹیکل انجینیئر اور ’ایرو انجن کرافٹ‘ کمپنی کی سربراہ ڈاکٹر سارہ قریشی ہوائی جہاز تو اڑاتی ہی ہیں اور فضائی کرتب دکھانے کی بھی ماہر ہیں مگر ان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ہوائی جہازوں کے لیے ایک ایسا انجن ایجاد کیا ہے جو اس ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد دے گا جو ہوائی جہازوں کے ذریعے فضا میں پھیلتی ہے۔
ڈاکٹر سارہ نے برطانیہ کی کینفیلڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی حاصل کی جہاں ان کے تھیسیز کا عنوان ماحول دوست انجن پر مبنی تھا۔ ہماری ساتھی فیفی ہارون نے ڈاکٹر سارہ سے پوچھا کہ پاکستان میں کیا اور بھی لوگوں کو اس فیلڈ میں آنا چاہیے۔ سنیے ان کی گفتگو۔


