تعلیم کا عالمی دن: ’بیٹی پڑھاؤ، کم سے کم بارہ جماعتیں‘

تعلیم
    • مصنف, ہدیٰ اکرام
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
  • وقت اشاعت
  • مطالعے کا وقت: 4 منٹ

تین دسمبر 2018 کو اقوام متحدہ نے ہر برس 24 جنوری کو تعلیم کے عالمی دن کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج یہ دن منایا جا رہا ہے جس کی گونج سوشل میڈیا پر بھی محسوس کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں اس حوالے سے ٹوئٹر پر جمعے کو دو ٹرینڈز سرفہرست رہے جس میں ’بیٹی پڑھاؤ‘ اور ’کم سے کم بارہ جماعتیں‘ شامل ہیں۔

ان ٹرینڈز کے تحت تعلیم کے فروغ کے لیے بہت سے صارفین نے کافی مثبت آرا کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیپٹن ارحم نامی ٹوئٹر صارف لکھتے ہیں کہ ’لڑکیوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، پڑھی لکھی (لڑکیاں) ہر ذمہ داری بخوبی نبھا سکتی ہیں۔ وہ بہتر انداز میں اپنی ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنا گھر سنبھال سکتی ہیں اور آنے والی نسلوں کو بھی اچھا مستقبل دے سکتی ہیں۔ بیٹی پڑھاؤ، ملک آگے بڑھاؤ۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 1

سِم نامی ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا ہے کہ ’آپ کی لڑکیاں آپ کے لڑکوں سے کمتر نہیں ہیں۔ قانونی طور پر بھی اور اخلاقی طور پر بھی۔ ان کی صلاحیتوں اور ٹیلینٹ کو حقیر مت جانیے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 2

علی حسن نے لڑکیوں کی تعلیم کو ایسا مسئلہ قرار دیا جو اب تک حکومتی توجہ کا طالب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت کو فی الفور تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت حکومت پانچ سے 16 سال تک کی عمر کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 3
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 3

اسی طرح ہیش ٹیگ ’کم سے کم بارہ جماعتیں‘ بھی ٹرینڈ کرتا رہا اور اس پر بات کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ نہ صرف بیٹی پڑھاؤ بلکہ کم سے کم بارہ جماعتوں تک تو ضرور۔

ٹوئٹر صارف شجاعت علی لکھتے ہیں کہ ’لڑکیوں کی تعلیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ تعلیم حقوقِ نسواں سے متعلق آگاہی پھیلانے میں مددگار ہوگی کیونکہ پڑھی لکھی لڑکیاں اپنے بنیادی اور آئینی حقوق سے آگاہ ہوں گی۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 4
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 4

تاہم ایسا نہیں ہے کہ پاکستان میں تمام ٹوئٹر صارفین اس حوالے سے یہی مخصوص رائے رکھتے ہیں۔ چند دوسرے بھی ہیں جو الگ ہی نظریے کا پرچار کرتے دکھائی دیے۔

ایسے ہی ایک ٹوئٹر صارف فرہاد عالم نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ’نوجوانوں میرا یقین کیجیے یہ سب ایک فریب ہے۔ اگر آپ حصولِ تعلیم میں دلچسپی نہیں رکھتے تو اپنا وقت، توانائی اور خواب کاغذ کے چند ٹکڑوں (کتابوں) میں ضائع مت کیجیے۔ پیسے کمانے کی تدابیر کیجیے۔ (پیسہ) دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔‘

X پوسٹ نظرانداز کریں, 5
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام, 5

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ان سوشل میڈیا ٹرینڈز پر رائے، تبصرے اور تنقید کا سلسلہ تو جاری ہے لیکن یہ ٹرینڈ شروع کہاں سے ہوا اور کیوں؟ اس سوال کا جواب ہمیں ’پاکستان یوتھ چینج ایڈوکیٹس‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم تک لے گیا۔

اس تنظیم کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر اریبہ شاہد سے جب یہ پوچھا کہ ان کے جانب سے آج یہ ٹرینڈز شروع کرنے کے کوئی خاص وجہ تھی تو ان کا کہنا تھا کہ آج جب پوری دنیا تعلیم کا عالمی دن منا رہی ہے تو پاکستان میں اس معاملے پر ہمیں ہر طرف خاموشی نظر آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر کسی کو تو بات کرنے کے ضرورت تھی۔

اریبہ کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ یہ مسئلہ پاکستان کا ہے کیونکہ دنیا میں سکول سے باہر بچوں کی فہرست میں پاکستان دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

تعلیم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

’بچیوں کی تعلیم پر زور اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سوا دو کروڑ بچے اور بچیاں سکولوں سے باہر ہیں اور ان میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہے جو تقریبا 53 فیصد بنتی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ کم سے کم بارہ جماعتیں پڑھانے کے ہیش ٹیگ کو شروع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ گزشتہ دس برسوں میں ملک میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ بچیاں جو بارہ جماعتوں تک پڑھی ہوتی ہیں ان پر گھریلو تشدد ہونے کے امکانات بہت حد تک کم ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنے حقوق سمجھتی ہیں، قانون اور اپنے آپ کو محفوظ کرنے کے طریقے بہتر جانتی ہیں۔

’اگر ہم اپنی بچیوں کو بارہ جماعتں پڑھا سکیں تو مجھے یقین ہے کہ روزانہ کے بنیاد پر جو گھریلو تشدد کے واقعات کی خبریں سامنے آتی ہیں ہم ان پر قابو پانے مییں بہت حد تک کامیاب ہو جائیں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ یہ ایک عوامی آگاہی کی مہم ہے تاہم اس مسئلے پر حکومتی سطح پر باقاعدہ پالیسی بنائے جانے کی ضرورت ہے۔