گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

مریم نواز کی گرفتاری سے لے کر آرٹیکل 370 کے خاتمے پر احتجاج تک، گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں

سمجھوتہ ایکسپریس، کشمیر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجمعرات کو ایک پاکستانی شخص لاہور کے ریلوے سٹیشن پر پاکستان اور انڈیا کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے انڈیا جانے والے اپنے رشتے داروں کو الوداع کہہ رہا ہے۔ انڈین حکومت کی جانب سے اپنے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے ردِ عمل میں پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس معطل کر دی ہے
کشمیر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی وادی نیلم میں ایک شخص لائن آف کنٹرول پر ہونے والی شیلنگ کے نتیجے میں اپنے تباہ ہونے والا گھر دکھا رہا ہے۔ انڈیا کی جانب سے اپنے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
سٹاک ایکسچینج

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان سٹاک ایکسچینج میں دو ٹریڈر آپس میں گفتگو کر رہے ہیں جبکہ پس منظر میں سکرین پر مارکیٹ میں مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ جمعرات کو مارکیٹ میں 600 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
کشمیر، کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈین حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم کے ذریعے اپنے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف کراچی میں جماعتِ اسلامی کی خواتین کارکنان احتجاج کر رہی ہیں۔ انڈین حکومت کے اقدام کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز شریف

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپولیس اہلکار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو لاہور کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لے جا رہے ہیں۔ انھیں جمعرات کو نیب حکام نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے وقت گرفتار کیا تھا۔
کوئٹہ، بم دھماکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستانی سکیورٹی اہلکار کوئٹہ کے مشن روڈ پر واقع ایک بازار میں بم دھماکے کے بعد متاثرہ دکانوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس دھماکے میں کم از کم ایک فرد ہلاک جبکہ نو زخمی ہوئے
عید الاضحیٰ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکراچی میں ایک شخص عید الاضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں چھریاں تیز کر رہا ہے۔ اس سال پاکستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی
عید الاضحیٰ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنیچر کو لاہور کے ریلوے سٹیشن پر لوگ عید الضحیٰ منانے کے لیے اپنے شہروں کی جانب روانہ ہوئے