گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

ٹرمپ عمران ملاقات

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجمعے کو امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایف 16 جنگی جہازوں کی دیکھ بھال کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے سلامتی تعاون کے ادارے ’سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی‘ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے امریکہ سے تکنیکی تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔
مانسہرہ لینڈ سلائڈنگ
،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں شدید بارشوں کے بعد جمعرات کو لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بند ہو جانے والی سڑکیں جمعہ کی شام کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئیں۔ حکام کے مطابق مٹی کا تودہ سرکنے کے اس واقعہ میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔
متحدہ اپوزیشن، بلاول بھٹو زرداری

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنمتحدہ اپوزیشن نے باغ جناح کراچی میں ایک بڑا جلسہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سلیکٹڈ اور جعلی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہیں، جب تک سلیکشن اور کٹھ پتلی حکومتوں کے خلاف جدوجہد نہیں ہو گی کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
محمد عامر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنقومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے صرف 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تاہم وہ ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ عامر کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا۔
عرفان صدیقی
،تصویر کا کیپشنسابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے مشیر اور کالم نگار عرفان صدیقی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اور سیشن عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عرفان صدیقی کو جمعے کی رات اسلام آباد سے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق وہ مبینہ طور پر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ تاہم ان کی ضمانت ایک دن بعد منظور کر لی گئی۔
مریم نواز
،تصویر کا کیپشنپاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے منائے جانے والے یوم سیاہ کی مناسبت سے کوئٹہ میں منعقدہ جلسۂ عام میں شرکت کی۔ مریم نوام نے ریاستی اداروں کو خبردار کیا کہ وہ ایک نالائق شخص کے لیے عوام سے نہ ٹکرائیں۔
محسن عباس، فاطمہ سہیل

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنپاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے خلاف ان کی اہلیہ کی شکایت پر ’پستول سے جان سے مارنے کی دھمکی‘ دینے اور ’امانت میں خیانت‘ کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے اِن پر جسمانی تشدد کیا۔