آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
مردم شماری: نوشکی کے رہائشی کی چھ شادیاں اور 54 بچے
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ مردم شماری میں ایک ایسے شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جس کے ہاں 54 بچوں کی پیدائش ہوئی۔
ان بچوں میں سے 12 کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ 42 اب بھی زندہ ہیں۔
نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق 50 سے زائد بچے پیدا کرنے والے حاجی عبد المجید مینگل کا تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ہے۔
نوشکی کوئٹہ سے تقریباً 130 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق کی جانب افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے ۔
عبدالمجید کی عمر 70سال ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں۔
عبدالمجید نے چھ شادیاں کی تھیں۔ ان کی بیویوں میں سے دو وفات پاچکی ہیں جبکہ چار بیویاں اب بھی ان کی عقد میں ہیں۔
عبد المجید کے جو 42 بچے حیات ہیں ان میں 22 بیٹے اور20 بیٹیاں ہیں۔
مردم شماری سے پہلے کوئٹہ شہر کے رہائشی جان محمد خلجی سب سے زیادہ بچوں کے والد ہونے کے دعویدار تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جان محمد کے ہاں اب تک 36 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔