لیسٹر سٹی انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپیئن

وقت اشاعت

فٹبال پریمیئر لیگ میں گذشتہ رات ٹوٹنہم اور چیلسی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے برابر ہو جانے کے باعث چیمپیئن کا تاج لیسٹر سٹی کے سر سج گیا۔

لیسٹر سٹی 132 سالہ تاریخ میں آخر کار پہلی بار فٹبال پریمیئر لیگ کا ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہو ہی گیا۔ اس کامیابی پر برطانیہ میں لیسٹر سٹی کے شائقین نے خوشی منائی۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنلیسٹر سٹی 132 سالہ تاریخ میں آخر کار پہلی بار فٹبال پریمیئر لیگ کا ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہو ہی گیا۔ اس کامیابی پر برطانیہ میں لیسٹر سٹی کے شائقین نے خوشی منائی۔
 گذشتہ رات پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم اور چیلسی کے درمیان کھیلا گیا میچ برابر ہو گیا جس کی وجہ سے چیمپیئن کا تاج لیسٹر سٹی کے سر سج گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن گذشتہ رات پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم اور چیلسی کے درمیان کھیلا گیا میچ برابر ہو گیا جس کی وجہ سے چیمپیئن کا تاج لیسٹر سٹی کے سر سج گیا۔
 اس برس فٹبال پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی کی شاندار کاکردگی شائقینِ فٹبال کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن اس برس فٹبال پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی کی شاندار کاکردگی شائقینِ فٹبال کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی ہے۔
لیسٹر سٹی کے سابق مڈ فیلڈر روبی سیویج کا کہنا تھا ’ڈومیسٹک فٹ بال میں لسٹر سٹی کا پریمیئر لیگ جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے میرا خیال ہے کہ اس سے بڑی کوئی کامیابی نہیں ہوگی۔ یہ لاجواب ہے۔ یہ پریمیئر لیگ کی تاریخ بدل دینے والا موڑ ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنلیسٹر سٹی کے سابق مڈ فیلڈر روبی سیویج کا کہنا تھا ’ڈومیسٹک فٹ بال میں لسٹر سٹی کا پریمیئر لیگ جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے میرا خیال ہے کہ اس سے بڑی کوئی کامیابی نہیں ہوگی۔ یہ لاجواب ہے۔ یہ پریمیئر لیگ کی تاریخ بدل دینے والا موڑ ہے۔‘
ٹوٹنہم اور چیلسی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران لیسٹر سٹی کے شائقین میں ملا جلا ردعمل رہا۔ ہر گول پر ان کے چہرے اتر جاتے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنٹوٹنہم اور چیلسی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران لیسٹر سٹی کے شائقین میں ملا جلا ردعمل رہا۔ ہر گول پر ان کے چہرے اتر جاتے تھے۔
ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے مارک سیلبی نے بھی اپنی جیت کے ساتھ ساتھ لیسٹر سٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے مارک سیلبی نے بھی اپنی جیت کے ساتھ ساتھ لیسٹر سٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔