،تصویر کا کیپشنیونانی فوٹو گرافر کریاکوس کازیراس نے کینیا کے جنگلات میں حال ہی میں ایک شیرنی کو اپنے بچے کے ساتھ دریا پار کرتے ہوئے دیکھا۔
،تصویر کا کیپشناپنے بچے کو منہ میں دبائے دریا کی موجوں کو چیرتے ہوئے شیرنی اپنے جتھے سے ملنے کے لیے جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبلیوں کی نسل والے جانوروں میں شیر سب سے زیادہ سماجی جانور ہوتے ہیں۔ شیرنیاں شیرنیوں کی پناہ میں رہتی ہیں اور ان شیرنیوں پر شیروں میں اکثر بڑی خوفناک لڑائیاں بھی ہوتی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشیرنیاں اکثر رات کو شکار کرتی ہیں۔ ان کے شکاروں میں زیادہ تر زیبرے، ہرن اور دوسرے جانور شامل ہوتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشیرنیوں کے بچے دینے کا کوئی موسم نہیں ہوتا لیکن شیروں کا ایک جوڑے تین ہزار مرتبہ جماع کے عمل سے گزرتا ہے تب ان کے ہاں بچہ پیدا ہوتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنتنزانیہ میں شیروں پر 45 سال کی تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ دریاؤں کے سنگم پر رہنے والے شیروں کے جتھوں میں افزائش نسل زیادہ ہوتی ہے ۔
،تصویر کا کیپشندریاوں کے سنگم پر اکثر وافر پانی، درختوں کا سایہ اور شکار آسانی سے مل جاتا ہے۔ ان علاقوں میں شیروں کے لیے اپنے بچوں کا دفاع بھی آسان ہوتا ہے۔