سوات میں ایک مرتبہ پھر طالبان کے آنے کا خوف، لوگوں کے خدشات کتنے درست ہیں؟
وقت اشاعت
سوات میں طالبان جنگجوؤں کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے ایک بار پھر لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے کہ کہیں وہی پرانے دن واپس نہ آ جائیں جب سوات پر طالبان کا قبضہ تھا۔ اس دور میں لوگوں کے کاروبار ختم ہو گئے، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگا دی گئی اور سکولوں کو تباہ کر دیا گیا۔ لوگوں کو قتل کر کے ان کی لاشیں کھلے عام لٹکا دی جاتی تھیں۔ اب ایک مرتبہ پھر اسی خدشے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ طالبان کو آنے سے روکا جائے۔
میزبان: خالد کرامت
رپورٹر: حمیرا کنول
فلمنگ: بلال احمد
ایڈیٹر: حسین عسکری
پروڈکشن ٹیم: کاشف قمر، خدیجہ عارف، فراز ہاشمی، ثقلین امام