آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

اسرائیلی وزیر دفاع کا سرحد پر موجود دستوں کو ’تیار رہنے‘ کا حکم، امریکہ کی دنیا بھر میں اپنے شہریوں کو سفری تنبیہ جاری

اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ میں کیے گئے تازہ حملوں میں حماس کے سینکڑوں ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب مصر نے غزہ میں امداد کے 20 ٹرکوں کو داخل کرنے کے لیے رفح کراسنگ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ امداد حکام امریکہ کی نگرانی میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے گروپوں کے ساتھ تعاون سے فراہم کریں گے۔

لائیو کوریج

  1. امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ’ویٹو‘ کر دیا

    امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے اس مسودہ کو ’ویٹو‘ (مسترد) کر دیا ہے جس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    برازیل کی طرف سے پیش کردہ متن میں ’حماس کے گھناؤنے دہشت گرد حملوں‘ کی بھی مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے کہ تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے اور تمام فریقین بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کریں۔

    امریکی صدر جو بائیڈن کے آج اسرائیل کے دورے کے بعد بات کرتے ہوئے امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ امریکیوں کا خیال ہے کہ اس مقصد کے لیے ’سفارت کاری کو بروئے کار لانا ہوگا‘۔

    یاد رہے کہ امریکہ اسرائیل فلسطین تنازع میں درجنوں بار اپنے ’ویٹو‘ کا استعمال کر چکا ہے۔ امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ملک کو مایوسی ہوئی ہے کہ قرارداد میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

  2. فلسطینی حامی مظاہروں پر مکمل پابندی کی درخواست مسترد، پابندی کا فیصلہ ’کیس ٹو کیس‘ ہو گا: فرانسیسی عدالت

    فرانس کی ایک اعلیٰ عدالت نے فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں پر مکمل پابندی کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ علاقائی حالات کے پیش نظر ’کیس ٹو کیس‘ دیکھا جائے کہ آیا انھیں روکا جانا چاہیے کہ نہیں۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ پابندیوں سے اظہار رائے کی آزادی کو خطرہ نہیں ہے لیکن یہ صرف حکومتی حکم پر مبنی نہیں ہو سکتا بلکہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیا کوئی مظاہرے فلسطینی آبادی کی حمایت ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔

    وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے یہ پابندی ’امن عامہ میں خلل ‘ اور اسرائیل کے ساتھ فرانس میں داخل ہونے والی حماس کی جنگ سے تناؤ کو روکنے کے لیے لگائی تھی۔

    پابندی کے باوجود فرانس میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  3. بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید

    فلسطین اور اسرایل کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق تازہ اپ ڈیٹس دن بھر یہاں شیئر کی جاتی رہیں گی۔