آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

حماس کا اسرائیلی شہروں پر راکٹ حملوں کا دعویٰ: ’ جنگ طویل ہو گی جس کی بھاری قیمت چکانی ہو گی،‘ اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2700 سے بڑھ گئی ہے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں میں اس کے 1400 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے جبکہ 199 یرغمال بنائے گئے ہیں۔ اسرائیل کے زمینی حملے کے پیش نظر اب تک تقریباً 10 لاکھ فلسطینی شمالی غزہ سے جنوب کی جانب نقل مکانی کر چُکے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. اگر تنازع شدت اختیار کر گیا تو پورا خطہ لپیٹ میں آ سکتا ہے: اردن

    اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی مصر منتقلی ان کے ملک کے لیے ناقابل قبول ہے۔

    بی بی سی ورلڈ سروس کے پروگرام نیوز آور میں انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا انخلا اور دوسرے ممالک میں ان کی منتقلی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انھوں نے غزہ کے شہریوں کے لیے غزہ میں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایمن صفدی نے کہا کہ دنیا کو امن اور وقار کے ساتھ رہنے کے تمام لوگوں کے حق کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اور دنیا کو اسرائیلی اور فلسطینی شہریوں کے قتل کی مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ’یوکرین کو خوراک اور پانی کی فراہمی بند کرنا جنگی جرم ہے تو پھرغزہ میں یہ سب کرنا کیسے جرم نہیں؟‘

    اردن مصر اور قطر سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ مل کر حماس کی طرف سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو وطن واپس لانے میں مدد کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ یرغمال بنائے جانے والوں میں معمر افراد اور بچوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انھوں نے کہا کہ پس پردہ اس حوالے سے بہت کام ہو رہا ہے۔

    اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ ہم ان یرغمالیوں کو رہا کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور یہ کشیدگی رک جائے اور ہم آگے بڑھ سکیں۔‘

    انھوں نے تنازعات کے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے سے متعلق بھی خبردار کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ’اگر یہ تنازع بڑھتا ہے اور اس کے بڑھنے کا حقیقی خطرہ ہے تو ہم ایک ایسے بھیانک خواب کے بارے میں بات کر رہے ہوں گے جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔‘

  2. حماس فلسطین کی نمائندہ تنظیم نہیں، غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی: امریکی صدر

    امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ بڑی غلطی ہو گی۔ وہ سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹس کو دیے گئے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ حماس اور دیگر شدت پسند عناصر فلسطینی لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ غزہ کا محاصرہ کرنا اسرائیل کی غلطی ہو گی۔

    اتوار کی رات کو دیے گئے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ شدت پسندوں کا تعاقب کرنا اور انھیں منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اعتماد ہے کہ اسرائیل جنگی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا حق دفاع استعمال کرے گا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے بار بار کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اپنا حق دفاع حاصل ہے۔ انھوں نے اسرائیل پر ایک ہفتے قبل حملے کو سراسر شیطانی کارروائی قرار دیا تھا۔