پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔
پاکستان نے اس سیریز میں سوائے ایک کرکٹر لیگ سپنر ابرار احمد کے تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔
پاکستانی پلیئنگ الیون: کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، محمد حسنین۔
انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ کرس ووکس کو شامل کیا ہے۔
انگلش پلیئنگ الیون: فل سالٹ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکیٹ، ہیری بروک، معین علی (کپتان)، سیم کرن، ڈیوڈ ولی، کرس ووکس، عادل رشید، ریس ٹوپلی