آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان کو 67 رنز سے شکست، انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا ساتواں میچ آج کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

بلال کریم مغل

  1. لائیو کوریج کا اختتام

    انگلینڈ بمقابلہ پاکستان سات میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز انگلینڈ نے جیت لی ہے۔ ہماری آج کی لائیو کوریج یہاں پر ختم ہوتی ہے۔

    مزید خبروں کے لیے ہمارا لائیو پیج وزٹ کریں۔

  2. ہیری بروک کے لیے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ

    انگلینڈ کے ہیری بروک پلیئر آف دی سیریز قرار پائے ہیں۔ اُنھوں نے اس سیریز کے سات میچز میں 238 رنز بنائے ہیں۔

  3. ڈیوڈ ملان پلیئر آف دی میچ قرار

    انگلینڈ کے بیٹر ڈیوڈ ملان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔ اُنھوں نے 47 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

  4. بریکنگ, پاکستان کو 67 رنز سے شکست، انگلینڈ میچ اور سیریز کا فاتح

    انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان صرف 142 رنز بنا سکا اور اس نے آٹھ وکٹیں گنوائیں۔

  5. محمد وسیم بھی آؤٹ، صرف پانچ رنز بنا سکے

    شان مسعود کے فوراً بعد ہی اگلی وکٹ محمد وسیم کی گری جو صرف پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

  6. شان مسعود 56 رنز پر آؤٹ

    پاکستان کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا شان مسعود نے کیا جنھوں نے 56 رنز بنائے۔ وہ کرس ووکس کی گیند پر عادل رشید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

  7. محمد نواز بھی نو گیندیں کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے

    پاکستانی ٹیم کے ایک اور بلے باز محمد نواز بھی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ اُن کا کیچ سیم کرن کی گیند پر کرس ووکس نے پکڑا۔

  8. آصف علی چھکا مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ

    سات رنز بنا کر آصف علی بھی آؤٹ ہو گئے ہیں۔ اُنھوں نے مشکل وقت میں کرس ووکس کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش کی لیکن بالکل باؤنڈری کے قریب ریس ٹوپلی نے کیچ پکڑ لیا۔

  9. خوشدل شاہ 25 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ

    خوشدل شاہ عادل رشید کی گیند پر وکٹ کیپر فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ پاکستانی بیٹرز کا یہ دوسرا کیچ ہے جو فل سالٹ نے پکڑا ہے۔

  10. مطلوبہ رن ریٹ 14 سے تجاوز کر گیا

    پاکستان کو 61 گیندوں پر 144 رنز درکار ہیں جبکہ مطلوبہ رن ریٹ اب 14.16 ہے۔ پاکستان کا موجودہ رن ریٹ 6.80 ہے۔

  11. پاکستان کو 78 گیندوں پر 169 رنز درکار

    سات اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 41 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کو اب 78 گیندوں پر 169 رنز درکار ہیں جبکہ اس کے پاس سات وکٹیں باقی ہیں۔

  12. افتخار احمد 19 رنز بنا کر آؤٹ

    ڈیوڈ ولی کی گیند پر افتخار احمد کیچ آؤٹ۔ وہ 16 گیندوں پر صرف 19 رنز بنا سکے۔

  13. پاکستانی اننگز کا مشکلات بھرا آغاز، اوپنرز کے صرف پانچ رنز

    پاکستانی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے اننگز کی شروعات کی مگر بابر اعظم صرف چار رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان چار گیندوں پر صرف ایک رن بنا سکے۔

    بابر اعظم کا کیچ ہیری بروک نے ہی پکڑا جن کا کیچ وہ خود پاکستانی بولنگ کے دوران ڈراپ کر چکے تھے۔

    چار اوورز کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 22 رنز بنا لیے ہیں۔

  14. ہیری اور ملان کی 108 کی پارٹنرشپ، پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز درکار

    ڈیوڈ ملان اور ہیری بروک دونوں ہی کے آج کیچز ڈراپ ہوئے اور دونوں نے مل کر انگلینڈ کو 108 رنز فراہم کیے۔

    چنانچہ انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    اس سیریز میں تیسری مرتبہ کسی ٹیم نے 200 یا زائد رنز بنائے ہیں۔

  15. حارث رؤف کی بدقسمتی؟ ایک اور کیچ ڈراپ ہو گیا

    حارث رؤف کی گیند پر ڈیوڈ ملان نے ایک اونچا شاٹ کھیلا جسے وسیم جونیئر کیچ نہ کر سکے۔

    ڈیوڈ ملان اس میچ میں دوسری مرتبہ کیچ آوٹ ہونے سے بچے ہیں اور حارث رؤف کی گیند پر یہ اس میچ کا دوسرا ڈراپ کیچ ہے۔

  16. بابر اعظم نے ایک اور کیچ ڈراپ کر دیا

    بابر اعظم کی جانب سے ڈیتھ اوورز کے بولر حارث رؤف کو موقع دیا گیا تاکہ ہیری بروک اور ڈیوڈ ملان کی پارٹنرشپ توڑ سکیں۔ حارث رؤف نے ہیری بروک کو بال کروائی اور کیچ آؤٹ کا موقع حاصل کیا مگر بابر نے ایک مرتبہ پھر کیچ ڈراپ کر دیا۔

    اب پاکستانی مداح سوشل میڈیا پر سوال کر رہے ہیں کہ 200 کا ہدف کون اور کیسے حاصل کرے گا۔

  17. 15 اوورز مکمل، انگلینڈ کے 149 رنز

    انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک اور ڈیوڈ ملان کی بیٹنگ جاری ہے۔ اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر اب تک 146 رنز بنا لیے ہیں۔

    انگلینڈ کا رن ریٹ اس وقت 9.93 ہے چنانچہ انگلینڈ کی نظریں اب پاکستان کو 200 رنز سے زیادہ کا ہدف دینے پر ہیں۔

  18. بابر اعظم نے ڈیوڈ ملان کا کیچ ڈراپ کر دیا

    افتخار کی گیند پر ڈیوڈ ملان نے شاٹ کھیلا تو گیند کپتان بابر اعظم کی جانب گئی۔ ایک لحظے کو لگا کہ وہ کیچ پکڑ لیں گے مگر یہ کیچ ان سے ڈراپ ہو گیا۔

    دیکھنا یہ ہے کہ یہ ڈراپ کیچ پاکستان کے لیے کتنا نقصان دہ ثابت ہو گا۔

  19. محمد رضوان نے بین ڈکیٹ کو سٹمپس آؤٹ کر دیا

    افتخار احمد نے بین ڈکیٹ کو بال کروائی تو وہ بولڈ تو نہیں ہوئے لیکن گیند محمد رضوان کے ہاتھ میں پہنچ گئی اور اُنھوں نے بجلی کی سی رفتار سے اُنھیں سٹمپ آؤٹ کر دیا۔

    وہ 19 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    انگلینڈ نے اب تک 10 اوورز میں تین وکٹوں پر 102 رنز بنا لیے ہیں۔

  20. آٹھ اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کے 77 رنز

    انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر آٹھ اوورز میں 77 رنز بنا لیے ہیں۔ کریز پر بین ڈکیٹ اور ڈیوڈ ملان موجود ہیں۔