19 اوورز کے اختتام پر پاکستان کے 152 رنز
پاکستان نے 18 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور خوشدل شاہ کھیل رہے ہیں۔
آخری وکٹ شان مسعود کی تھی جو ڈیوڈ ولی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان اور انگلینڈ سات میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چوتھا میچ اتوار کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو تین رنز سے شکست دے دی ہے۔ اب سات میچز کی سیریز میں دونوں ٹیمیں دو دو میچز جیت چکی ہیں۔
بلال کریم مغل
پاکستان نے 18 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور خوشدل شاہ کھیل رہے ہیں۔
آخری وکٹ شان مسعود کی تھی جو ڈیوڈ ولی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
شان مسعود 18 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ہیں۔ وہ ڈیوڈ ولی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی بیٹنگ مستحکم انداز میں جاری ہے تاہم اب بظاہر بیٹنگ لائن اپ انگلینڈ کے لیے کوئی مشکل ہدف نہیں دے پائے گی۔
میچ کی آخری 30 گیندیں باقی ہیں۔
پاکستان نے 15 اوورز میں 120 رنز بنا لیے ہیں۔ اس وقت محمد رضوان اور شان مسعود کریز پر موجود ہیں۔
36 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم کی اننگز ختم ہو گئی ہے۔ وہ لیام ڈاسن کی گیند پر بین ڈکیٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم کی 28 گیندوں کی اننگز میں 18رنز سنگلز تھے اور 4 گیندیں ڈاٹ تھیں۔ اُنھوں نے تین چوکے مارے۔
محمد رضوان نے اس میچ کا پہلا چھکا مارا ہے۔ انگلینڈ کے عادل رشید کی گیند پر مارا گیا یہ شاٹ فیلڈر نے کیچ تو کیا مگر وہ باؤنڈری کے پار تھے۔ اس میچ میں پاکستان نے اب تک 11 اوورز کے اختتام پر 92 رنز بنا لیے ہیں۔
محمد رضوان نے 38 گیندوں پر 50 رنز بنا لیے ہیں۔ وہ اب تک 66 میچز میں 2157 رنز بنا چکے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یہ ان کی 20 ویں نصف سنچری ہے۔
پاکستان کے اوپنرز کی بیٹنگ جاری ہے اور بظاہر گذشتہ میچ میں بیٹنگ لائن اپ بشمول اوپنرز اور مڈل آرڈر کی ناکامی کا بوجھ اس میچ میں نظر نہیں آ رہا ہے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کی جانب سے محتاط مگر پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 72 رنز بنا لیے گئے ہیں۔
یہ اس سیریز میں تیسرا موقع ہے کہ پاکستان نے پاور پلے کے چھ اوور میں پچاس یا زائد رنز بنائے ہیں۔
اس پاور پلے میں رضوان اور بابر نے مجموعی طور پر آٹھ چوکے مارے ہیں لیکن ایک بھی چھکا نہیں ہے۔
اولی سٹون نے محمد رضوان کو نو بال کروائی جس کے بعد سٹرائیکرز اینڈ پر بابر اعظم آئے۔ ان کے حصے میں فری ہٹ آئی جس پر انھوں نے کھل کر شاٹ کھیلا جو لیام ڈاسن نے عین باؤنڈری کے پاس پکڑ لیا، تاہم وہ فری ہٹ ہونے کی وجہ سے آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔
پاکستان کی اننگز جاری ہے اور ابھی تک اس نے کسی نقصان کے بغیر 42 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم آج اپنا 200 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے۔ اب تک کھیلے گئے 199 میچوں میں اس نے121 میچ جیتے ہیں، 70 میں اسے شکست ہوئی ہے، پانچ نامکمل رہے ہیں اور تین کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
دوسرے اوور کے اختتام تک پاکستان نے 15 رنز بنا لیے ہیں۔ اس وقت اس کا رن ریٹ 7.50 ہے اور اس نے کوئی وکٹ نہیں گنوائی ہے۔
پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے پہلے اوور میں سات رنز بنا لیے ہیں۔ اس وقت کریز پر اوپننگ بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان موجود ہیں۔
شائقین کی بہت بڑی تعداد سٹیڈیم آ چکی ہے۔ چونکہ یہ کراچی میں اس سیریز کا آخری میچ ہے، لہٰذا شائقین میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے کہ پاکستانی ٹیم سیریز برابر کر کے لاہور جائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مجموعی طور پر ایک لاکھ شائقین نیشنل سٹیڈیم میں تینوں میچ دیکھ چکے ہیں۔
اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاہنواز دھانی کی جگہ محمد وسیم جونیئر اور حیدر علی کی جگہ آصف علی یہ میچ کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ الیکس ہیلز، ڈیوڈ ولی اور اولی سٹون یہ میچ ڈیوڈ ملان، سیم کرن اور مارک ووڈ کی جگہ کھیل رہے ہیں۔ اولی سٹون کا یہ پہلا ٹی 20 میچ ہو گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک 2903 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ تین ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ دنیا کے ایسے پانچویں بیٹسمین ہوں گے۔
اس سے قبل انڈیا کے روہت شرما 3677، وراٹ کوہلی 3597، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 3497، اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ 3011 رنز بنا چکے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج کھیلا جا رہا ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اب تک دس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکی ہے جن میں اس نے آٹھ جیتے ہیں۔ دو میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔ یہ دونوں میچ اسی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ہیں۔