لائیو کوریج کا اختتام
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ پاکستان نے جیت لیا ہے۔ اب پانچواں میچ 28 ستمبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
آج کے لیے ہماری لائیو کوریج ختم ہو چکی ہے۔ مزید خبروں کے لیے ہمارا ہوم پیج وزٹ کیجیے۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان اور انگلینڈ سات میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چوتھا میچ اتوار کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو تین رنز سے شکست دے دی ہے۔ اب سات میچز کی سیریز میں دونوں ٹیمیں دو دو میچز جیت چکی ہیں۔
بلال کریم مغل
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ پاکستان نے جیت لیا ہے۔ اب پانچواں میچ 28 ستمبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
آج کے لیے ہماری لائیو کوریج ختم ہو چکی ہے۔ مزید خبروں کے لیے ہمارا ہوم پیج وزٹ کیجیے۔
انتہائی دباؤ بھرے لمحات میں حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کے لیے جیت ناممکن نہیں تو مشکل ضرور بنا دی تھی۔
اُنھوں نے چار اوورز میں 32 رنز دے کر کُل تین وکٹیں حاصل کیں جس پر اُنھیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا ہے۔
محمد حسنین نے جب ایک اوور میں لگاتار چوکے کھائے تو کئی شائقین سٹیڈیم سے اٹھ کر جانے لگے تھے کیونکہ اس وقت سبھی کو لگ رہا تھا کہ میچ انگلینڈ جیتنے والا ہے۔
مگر پھر حارث رؤف آئے اور آتے ہی لیام ڈاسن اور اولی سٹون کو پویلین لوٹا دیا جس سے پاکستان نے انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کر دیں۔ مگر تب بھی انگلینڈ کے لیے فتح صرف ایک چوکا ہی دور تھی۔
اس کے بعد جب محمد وسیم نے آخری اوور کروایا تو ایک مرتبہ عادل رشید کو رن آؤٹ کی کوشش کر کے انگلینڈ پر دباؤ بڑھایا۔ اگلی ہی گیند پر شان مسعود نے ریس ٹوپلی کو صفر پر رن آؤٹ کر دیا۔
محمد وسیم کی گیند پر ریس ٹوپلی رن آؤٹ ہوئے تو پاکستان یہ میچ جیت گیا۔ تین رنز سے میچ میں فتح کے بعد اب یہ سیریز 2-2 سے برابر ہو چکی ہے۔
کلین بولڈ۔ لیام ڈاسن کے بعد حارث رؤف کا نشانہ اولی سٹون بنے جو کوئی رن نہ بنا سکے۔
پانچ چوکوں سے پاکستان کے لیے یہ میچ دشوار بنا دینے والے لیام ڈاسن 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔
محمد حسنین نے لیام ڈاسن کو دو گیندیں کروائیں جن پر اُنھوں نے ایک چھکا اور ایک چوکا مارا۔ وہ گیند نو بال قرار پائی اور اگلی ہی گیند پر لیام ڈاسن نے ایک چوکا اور مار کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
اب انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 15 گیندوں پر 14 رنز درکار ہیں۔
ڈیوڈ ولی نے اب سے پہلے جب دو چوکے لگائے تو یوں محسوس ہوا جیسے وہ میچ کی بازی انگلینڈ کے حق میں پلٹ دیں گے۔ لیکن حارث رؤف کی یارکر کھیلنے کی کوشش میں وہ بولڈ ہو گئے۔
اُنھوں نے اپنی ٹیم کو 11 رنز فراہم کیے۔
انگلینڈ کی ٹیم کے مشکل آغاز کے بعد ایک وقت ایسا آیا تھا جب جیت کا امکان کیلکولیٹ کرنے والے سسٹمز میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا تھا مگر معین علی اور ہیری بروک کی پے در پے گرنے والی وکٹوں نے ایک مرتبہ پھر میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط کر دی ہے۔
اب انگلینڈ کو 28 گیندوں پر 47 رنز درکار ہیں۔
اننگز کی شروعات میں جب ہیری بروک نے چار رنز بنائے تھے اس وقت محمد نواز نے ان کا کیچ ڈراپ کیا تھا۔ 34 رنز بنانے کے بعد وہ وسیم کی گیند پر حسنین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
20 گیندوں پر 29 رنز بنانے کے بعد معین علی محمد نواز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
محمد نواز نے اس میچ میں تین وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔
اس وقت انگلینڈ کا سکور 108 ہے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم کے 10 اوورز مکمل ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کا اوپننگ آرڈر ٹیم کو خاطر خواہ سہارا نہیں فراہم کر سکا ہے اور اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر صرف 82 رنز بنائے ہیں۔
اب انھیں جیت کے لیے 60 گیندوں پر 85 رنز درکار ہیں۔
محمد نواز کی گیند پر بین ڈکیٹ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ حالانکہ امپائر نے انھیں آؤٹ قرار دیا مگر انگلینڈ کی جانب سے ریویو لیا گیا۔ تھرڈ امپائر نے بھی اصل فیصلے کو برقرار رکھا۔
وہ 24 گیندوں پر 33 رنز بنا پائے۔
انگلینڈ نے سات اوورز کے آخر میں 55 رنز بنا لیے ہیں۔ اب تک اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ حارث رؤف کی گیند پر ہیری بروک کا کیچ محمد نواز نے ڈراپ کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے تیسری وکٹ حاصل کر لی ہے۔ ول جیکس صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ نے اب تک 18 رنز بنا لیے ہیں۔
13 رنز پر انگلینڈ کی دو وکٹیں گر چکی ہیں۔ اب کی بار آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز ہیں جو محمد حسنین کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کا کیچ عثمان قادر نے پکڑا۔
انگلینڈ کی اننگز کی شروعات ہو چکی ہے۔ آٹھ رنز بنا کر اوپنر فل سالٹ محمد نواز کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
محمد آصف نے چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا لیے ہیں۔ اننگز کی آخری گیند محمد آصف نے کھیلی جنھوں نے انتہائی بلند چھکا لگا کر اننگز کو شاندار اختتام فراہم کیا۔
نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رنز بنانے کے بعد محمد رضوان ریس ٹوپلی کی گیند پر ایلکس ہیلز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے بلے باز خوشدل شاہ دو گیندوں پر دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ وہ ریس ٹوپلی کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔