بریکنگ, پاکستان کی نصف ٹیم پویلین میں، نواز بھی آؤٹ, پاکستان کا سکور 18 اوورز کے اختتام پر 141/5
محمد نواز کو ڈیبیو کرنے والے لیوک وڈ نے بولڈ کر دیا ہے اور پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سات میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹیں سے شکست دے دی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور ہیری بروک نے عمدہ بیٹنگ، جبکہ لیوک وڈ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
محمد نواز کو ڈیبیو کرنے والے لیوک وڈ نے بولڈ کر دیا ہے اور پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محمد افتخار نے اوور کی دوسری گیند پر ڈیوڈ ولی کو چھکا لگایا لیکن پھر بھی دو وائیڈز کے باوجود اوور میں صرف 11 رنز بنے۔
عادل رشید نے اپنے آخری اوور میں بھی نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور صرف پانچ رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
عادل رشید نے اپنے چار اوورز میں صرف 27 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
معین علی کے اوور میں محمد رضوان نے کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے اور انھیں فل سالٹ نے سٹمپ کر دیا۔
رضوان نے 46 گیندوں پر 68 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ رضوان نے اس دوران اپنے کریئر میں دو ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔
حیدر علی جو کئی ماہ کے بعد پاکستان کی ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ ان کا کیچ ڈیوڈ ولی نے سیم کرن کی گیند پر لیا۔
ڈیوڈ ولی کے اوور میں صرف تین رنز بنے، انھوں نے ایک انتہائی موقع پر اچھا اوور کروایا ہے اور پاکستان پر دباؤ بڑھایا ہے۔
محمد رضوان جو اس وقت نصف سنچری بنا چکے ہیں، انھوں نے عادل رشید کو چھکا مار کر پاکستان کی سنچری مکمل کروائی ہے۔رضوان اس وقت 39 گیندوں پر 64 رنز بنا چکے ہیں۔
آج بابر اعظم ایشیا کپ کے مقابلے میں بہتر فارم میں دکھائی دیے لیکن لیگ سپنر عادل رشید کی گوگلی سمجھ نہ پائے اور بولڈ ہو گئے۔
انھوں نے 24 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔
محمد رضوان نے معین علی کو چھکے مارتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے اپنی نصف سنچری چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 گیندوں پر مکمل کی۔
انگلینڈ کے سپنرز عادل رشید نے اپنے ہہلے اوور میں صرف سات رنز دیے ہیں اور دونوں ہی بلے بازوں نے انھیں محتاط انداز میں کھیلنے کی کوشش کی ہے۔
انگلینڈ کے بولر سیم کرن کو محمد رضوان نے اوور میں دو چوکے لگائے ہیں۔ پاور پلے کے بعد عام طور پر یہ دونوں بلے باز سست رفتار سے کھیلتے ہیں جس کے باعث ان پر تنقید کی جاتی ہے۔
پاکستانی اوپنرز کی جانب سے پاور پلے میں عمدہ آغاز کیا گیا ہے اور 51 رنز بنائے گئے ہیں۔
پاور پلے میں بابر اعظم نے 23 اور محمد رضوان نے 28 رنز بنائے ہیں۔ بابر اعظم نے تین جبکہ رضوان نے چار چوکے لگائے۔
پاکستانی اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف اچھا آغاز کرتے ہوئے تین اوورز میں 32 رنز بنائے ہیں۔
ڈیوڈ ولی کے اوور میں بابر اعظم نے دو جبکہ محمد رضوان نے ایک چوکا لگایا اور کل 17 رنز بنے۔
بابر اعظم نے اپنی اننگز کا دوسرا چوکا لگایا اور اب پاکستان کا سکور 15 رنز ہے۔ یہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی سمجھی جاتی ہے اور یہاں بڑا ٹوٹل بننے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے اور پہلے اوور میں نو رنز بنے ہیں۔
بابر اعظم نے اننگز میں اپنی پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا ہے۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ معین علی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیم میں ایلکس ہیلز اور بین ڈکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں پانچ بیٹرز، دو سپنرز، تین فاسٹ باؤلرز اور وکٹ کیپر شامل ہیں۔
بیٹر شان مسعود آج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم میں حیدر علی کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد اور خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز ایک ایسے موقع پر ہو رہی جب ملک کے متعدد علاقے سیلاب سے متاثرہ ہیں۔
اس حوالے سے آگاہی کے لیے پاکستان ٹیم کی جانب سے ایک خصوصی جرسی زیب تن کی جائے گی، جبکہ ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں ملنے والی رقم سیلاب زدگان کے فنڈ میں دی جائے گی۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے کراچی میں ہونے والے میچوں میں کپتانی معین علی کریں گے کیونکہ کپتان جوز بٹلر اس وقت ایک انجری سے صحتیاب ہو رے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سات میچوں کی سیریز کے آخری تین میچ لاہور میں کھیلں جائیں گے۔
معین علی انگلینڈ کے مایہ ناز ٹی ٹوئننٹی آلراؤنڈر ہیں اور وہ متعدد ٹی ٹوئنٹی فرینچائز ٹورنامنٹس میں شرکت کر چکے ہیں۔
معین علی اگرچہ برمنگھم میں پیدا ہوئے ہیں لیکن ان کے خاندان کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میرپور سے ہے۔
معین علی کے والد منیر علی کے بارے میں جانیے جنھوں نے اپنے بیٹے کو انٹرنیشنل کرکٹر بنانے کے لیے دن رات محنت کی۔
انگلینڈ کی ٹیم 17 برس کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سیریز کے لیے شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے۔
نینشل سٹیڈیم سے ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے شائقین کی بڑی تعداد میچ شروع ہونے سے کافی پہلے سٹیڈیم کے باہر جمع ہو گئی تھی اور شائقین کے لیے سٹیڈیم کے گیٹ پانچ بجے کھول دیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ آخری مرتبہ جب انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا 2005 میں دورہ کیا تھا تو پاکستان نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز دو صفر، جبکہ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز 3-2 سے جیتی تھی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ریکارڈ شاندار رہا ہے۔
نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق اس نے اب تک کھیلے گئے تمام ساتوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان سات میں سے چھ میچ ویسٹ انڈیز اور ایک میچ بنگلہ دیش کے خلاف تھا۔
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں آٹھ ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو پاکستان سپر لیگ کھیل چکے ہیں۔
ان کھلاڑیوں میں معین علی، بین ڈکٹ، فل سالٹ، ہیری بروک، لیئم ڈاسن، ول جیکس، ڈاوڈ ملان اور ڈیوڈ ولی شامل ہیں۔