نجیب اللہ کے بعد رحمان اللہ کا بھی چھکا!, افغانستان کا سکور: 152/2، 17 اوور مکمل
رحمان اللہ نے بھی اپنے ساتھی کی طرح 17ویں اوور میں براڈ وہیل کو دو بڑے چھکے رسید کیے۔
اس اوور میں وہ رن آؤٹ ہوتے ہوتے بھی بچے لیکن اس کی ساری کسر انھوں نے اپنی ہٹنگ سے نکال دی۔
حالانکہ ان کے کچھ شاٹ پوری طرح بلے پر نہیں آئے لیکن جو گیند پوری طرح آ رہی ہے اس پر ایسے چھکے لگ رہے ہیں جو دنیا کے کسی بھی گراؤنڈ پر چھکے شمار ہوں گے۔
اس اوور کے اختتام پر وہ 46 کے انفرادی سکور پر ہیں جس میں چار چھکے اور صرف ایک چوکا شامل ہے۔
ان کے ساتھ نجیب اللہ زادران اس وقت 34 پر ہیں اور دونوں کے مابین 43 گیندوں پر 70 رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے۔