بنگلہ دیش کے 13 اوورز میں 96 رنز
13 اوورز کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دو وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے ہیں۔ نعیم اپنی نصف سنچری کے قریب ہیں۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کا تیسرا میچ شارجہ میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف 172 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی ہے۔
13 اوورز کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دو وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے ہیں۔ نعیم اپنی نصف سنچری کے قریب ہیں۔
بنگلہ دیشی بلے باز مشفیق الرحیم اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے بنورا کو چھکا لگایا ہے۔ محض 13 گیندوں پر وہ 20 رنز بنا چکے ہیں۔
مشفیق الرحیم نے لیگ سپنر ہسرنگا کو سویپ شاٹ سے سکوئر لیگ کا چھکا لگایا ہے جو بنگلہ دیش کی باری کا پہلا ہے۔
نیوزی لینڈ کے بولر مچل مکلینیگن کہتے ہیں کہ ’پچ ابھی سے ایسے اشارے دے رہی ہے کہ یہاں ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہوگا۔‘
دس اوورز کے اختتام پر بنگلہ دیش نے دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 72 رنز بنائے ہیں۔
کریز پر محمد نعیم اور مشفیق الرحیم موجود ہیں۔
کمارا کے اوور میں سری لنکا کے فیلڈرز اور بنگلہ دیش کے بلے بازوں کے درمیان لفظوں کی جنگ ہوئی جب انھوں نے لیٹن داس کو کیچ آؤٹ کیا۔
مگر جلد ہی کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے دور بھیج دیا گیا۔ بظاہر دونوں ٹیموں کے کرکٹر جارحانہ انداز میں یہ میچ کھیل رہے ہیں۔
کارونارتنے نے آٹھویں اوور کے دوران شکیب کو سلو بال کرا کے بولڈ کر دیا ہے۔ شکیب نے سات گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنائے تھے۔
پاور پلے کے بعد سپنر اسلانکا کو اوور دیا گیا جس میں شکیب نے دو اور نعیم نے ایک چوکا لگایا۔
سات اوورز کے اختتام پر بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز بنائے ہیں۔
پاور پلے کے اختتام پر بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے ہیں۔ محمد نعیم نے 21 گیندوں پر 22 رنز بنائے ہیں۔
سری لنکا کے کمارا نے داس کی وکٹ حاصل کی۔
اوپنر لیٹن داس نے کمارا کی گیند پر مڈ آف کے اوپر سے جارحانہ شاٹ لگانے کی کوشش کی مگر وہ کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 16 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کے اوپنرز نے سری لنکا کے خلاف اچھا آغاز کیا ہے۔ اب تک چار اوورز کے اختتام پر کسی وکٹ کے گِرے بغیر 29 رنز بن چکے ہیں۔
پہلی وکٹ کی اس شراکت سے یقیناً سری لنکا کے بولرز پر دباؤ بڑھے گا۔
سری لنکا کے فاسٹ بولر چمیر نے اپنے پہلے اوور میں دو نو بالز کرائی ہیں اور ایک چوکا لگنے کے بعد کل 12 رنز دیے ہیں۔
کرکٹ کے تجزیہ کار ٹِم وگمور کہتے ہیں کہ ’سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ انتہائی اہم ہے۔ فاتح ٹیم کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے امکان بڑھ جائیں گے۔‘
’پہلا راؤنڈ کھیلنے کے بعد سپر 12 میں آنے سے فائدہ ہوسکتا ہے۔‘
دوسرا اوور لمبے قد کے میڈیم فاسٹ بولر بنورا کو دیا گیا۔ پہلی تین گیندوں پر کوئی رن نہ بن سکا۔ چوتھی گیند پر لیٹن داس نے فائن لیگ کا چوکا لگایا۔
بنگلہ دیش نے دو اوورز کے اختتام پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے نو رنز بنائے ہیں۔
کارونارتنے کے پہلے اوور میں صرف دو رنز بن سکے۔ تیسری گیند پر نعیم نے سنگل لیا جبکہ پانچویں گیند پر سنگل لے کر لیٹن نے اپنا کھاتا کھولا۔
بنگلہ دیش کی طرف سے اوپنرز لیٹن داس اور محمد نعیم اننگز کا آغاز کر رہے ہیں۔ جبکہ سری لنکا کے فاسٹ بولر کارونارتنے کو پہلا اوور دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر صارف دیپو کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے ایک مزید فاسٹ بولر بنورا کا انتخاب کیا ہے تاکہ شارجہ کی وکٹ پر باؤنس کا استعمال کیا جاسکے۔
’بنگلہ دیش نے شکیب کے علاوہ ایک مزید سپنر کو ٹیم میں رکھا ہے۔ سری لنکا کے پہلے پانچ بلے باز بائیں ہاتھ کے ہیں۔‘
ٹاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے کپتان محمد اللہ کہتے ہیں کہ ’ہم پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ ہمیں حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔ امید ہے کہ یہ بیٹنگ کے لیے اچھی وکٹ ثابت ہوگی۔‘
’ہمارے کھلاڑی پُرسکون ہیں۔ ٹیم میں تسکین احمد کی جگہ نسیم احمد کھیلیں گے۔‘
سری لنکا کو آل راؤنڈر وانندو ہسرنگا سے امید ہو گی کہ وہ گیند اور بلے دونوں سے نمایاں کارکردگی دکھائیں گے۔ انھوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں چھ وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کا اکانومی ریٹ 4.09 ہے۔ انھوں نے گذشتہ باریوں میں سے ایک میچ میں محض 47 گیندوں پر 71 رنز بنائے تھے۔
بنگلہ دیش کے سب سے اہم کھلاڑی شاید شکیب الحسن ہیں جو اس اس وقت آئی سی سی آل راؤنڈرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ رنز کے اعتبار سے وہ اپنی ٹیم میں تیسرے جبکہ وکٹوں کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہیں۔