انڈیا کا چوتھا نقصان، کیدرجادیو آؤٹ
انڈیا نے 28 اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ہیں۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیدر جادیو تھے جو کیمار روچ کی تیسری وکٹ بنے۔ مہندر سنگھ دھونی بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے ہیں۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے ایک میچ میں انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو 269 کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 143 پر آؤٹ ہو گئی اور اب ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔
انڈیا نے 28 اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ہیں۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیدر جادیو تھے جو کیمار روچ کی تیسری وکٹ بنے۔ مہندر سنگھ دھونی بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے ہیں۔
انڈین کپتان ویراٹ کوہلی نصف سنچری مکمل کر کے کھیل رہے ہیں۔ کوہلی نے رواں ٹورنامنٹ میں ابھی تک سنچری نہیں بنائی ہے۔ انگلینڈ کےجو روٹ اور کین ولیمسن دو دو سنچریاں بنا چکے ہیں۔
انڈیا نے 26 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ہیں۔ وجے شنکر آؤٹ 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کیدر جادیو بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔ یہ کیمار روچ کی دوسری وکٹ تھی۔
ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شیلڈن کوٹرل نے رواں ورلڈکپ میں اپنے مداحوں کی تعداد میں بےپناہ اضافہ کیا ہے۔ وکٹ حاصل کر کےفوجی انداز میں سیلوٹ کوٹرل سٹائل کے نام سے مشہور ہو چکا ہے۔ شیلڈن کوٹرل نے آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کا جو کیچ پکڑا وہ ابھی تک ٹورنامنٹ کا سب سے خوبصورت کیچ تصور کیا جاتا ہے۔ شیلڈن کوٹرل آج بھی عمدہ بولنگ کر رہے ہیں لیکن ابھی انھیں سیلوٹ کا موقع نہیں ملا۔
انڈیا نےبائیس اووروں میں دو وکٹوں کےنقصان پر 108 رنز بنائے ہیں۔
کے ایل راہل 48 رنزبنا کر جیسن ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ وجے شنکر بیٹنگ کےلیے آئے ہیں۔ ویراٹ کوہلی 30 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
انڈیا نے ابتدائی بیس اووروں میں 97 رنز بنائے ہیں۔ راہل 48 اور کوہلی 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کی مسلسل تیرہ گیندوں پر کوئی رن نہیں بنا۔ ہولڈر نے اپنے تین اووروں کے سپیل میں صرف پانچ رنز دیئے ہیں۔
وراٹ کوہلی کا اس میچ سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ریکاڈ
امپائر نے کوہلی کو وکٹ کےمڈل میں دوڑنے سے منع کیا ہے۔
انڈیا نے چودہ اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رنز بنائے ہیں۔
انڈیا نے تیرہ اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنائے ہیں۔
انڈیا نے ابتدائی دس اووروں میں ایک وکٹ کےنقصان پر 47 رنز بنائے ہیں۔ کے ایل راہول 20 اور ویرات کوہلی 7 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی کریز پر آئے ہیں۔ ویسٹ انڈین ویراٹ کوہلی کو آف سٹمپ سےباہر گیندیں کرانے لگے ہیں۔ ماہرین کے خیال میں ویراٹ کوہلی کو اگر ابتدائی اووروں میں آف سٹمپ سے باہر کھیلایا جائے تو اس کے آؤٹ ہونے کے چانسز زیادہ ہو تے ہیں۔
انڈیا نے ابتدائی پانچ اووروں میں محتاط انداز میں بیٹنگ کے بعد میچ کے چھٹے اوور میں فاسٹ بولر کیمار روچ کو ٹارگٹ کرکے پہلے چھکا اور پھر چوکا لگایا۔ کیمار روچ کی ایک اندر آنے والی گیند روہیت شرما کے بیٹ کو چھو کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی لیکن امپائر نے اپیل مسترد کر دی جسے ویسٹ انڈیز نے ریویو کیا اور فیصلہ ویسٹ انڈیز کے حق میں آیا۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے انڈیا نے ابتدائی پانچ اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 17 رنز بنائے ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں ابھی تک برطانوی موسم نے اپنے خوب جلوے دکھائے لیکن آج مانچسٹر میں ایک روشن دن ہے اور میچ مقررہ وقت پر شروع ہو چکا ہے۔
انڈین اوپنروں نے ابتدائی دو اووروں میں دس رنز بنائے ہیں اور انھیں ویسٹ انڈین فاسٹ بولروں کو کھیلنےمیں کوئی خاص دقت نہیں ہو رہی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر ایمبروس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ویسٹ انڈیز کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔
انڈیا کے اوپنر کے ایل راہول اور روہت شرما بیٹنگ کے لیے میدان میں آ چکے۔ شیلڈن کوٹرل بولنگ کا آغاز کریں گے۔