ملتان سلطانز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی
یہ شارجہ میں ملتان سلطانز کا پہلا میچ ہے۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
شارجہ میں جمعے کو پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا ہے۔
رضا ہمدانی اور شجاع ملک
یہ شارجہ میں ملتان سلطانز کا پہلا میچ ہے۔
کراچی کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ بولرمحمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہد آفریدی زخمی ہونے کی وجہ سے یہ میچ نہیں کھیل رہے۔
پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلنے والے جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک تین میچوں میں 11.85 رنز کی اوسط اور 7.32 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 7 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ د
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آج ملتان کی مدِمقابل ٹیم کراچی کنگز کے شاہد آفریدی بھی ہیں جنھوں نے تین میچوں میں صرف 10.66 رنز کی اوسط اور 5.33 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم اس وقت پی ایس ایل تھری میں ناقابلِ شکست ہے اور اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں اس نے کوئٹہ، پشاور اور لاہور کی ٹیموں کو شکست دی ہے اور اس کے چھ پوائنٹس ہیں
پہلی مرتبہ پی ایس ایل مقابلوں میں شرکت کرنے والی ملتان سلطان کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں دو میں اسے فتح ملی جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی۔ یوں چار پوائنٹس کے ساتھ وہ تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان سپر لیگ تھری کا 11واں میچ جمعے کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا چوتھا میچ ہے۔ کراچی کی ٹیم تاحال ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہے جبکہ ملتان نے پشاور جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے۔