آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ سے دو فوجی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک: ’فائرنگ اتنی شدید تھی کہ میں نے سوچا یہ میری زندگی کا آخری دن ہو گا‘

حکام کا کہنا ہے کہ چلاس کے علاقے ہڈور پڑی کے مقام پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کے باعث بس سامنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر چلاس کے مطابق اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ 26 زحمی ہوئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. نون لیگ کے لیے ریلیف اور پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن، کیا نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے نئے ’لاڈلے‘ ہیں؟

  2. عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات, شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سائفر مقدمے کی سماعت آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہو گی اور خصوصی عدالت کے جج ابواحسنات محمد ذوالقرنین اس مقدمے کی سماعت کریں گے۔

    آج کی عدالتی کارروائی سے متعلق جج کا یہ کہنا تھا کہ آج صرف ملزمان کی حاضری لگائے جائے گی اور آئندہ سماعت پر ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور اس کے ساتھ ملزمان کو مقدمے کے چالان کی نقول بھی فراہم کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق آج اس سماعت کو اوپن ٹرائل ہونا چاہیے اور اس مقدمے کی سماعت کرنے والے جج نے بھی اپنے حکم نامے میں یہی کہا تھا کہ مقدمے کا اوپن ٹرائل ہو گا اور جو بھی آ کر اس کو دیکھنا چاہے وہ آ کر دیکھ سکتا ہے۔

    تاہم نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اب صورت حال یہ ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر اس وقت سکیورٹی کی سخت صورت حال ہے اور ملکی اور بین الاقوامی میڈیا بھی اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ ان میڈیا کے ارکان اور وکلا کی بڑی تعداد کو مقدمے کی سماعت کے دوران اندر جانے کی اجازت دی جاتی ہے یا نہیں۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں سائفر کیس کی اس سے پہلے کی سماعت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس مقدمے کی سماعت از سرِ نو ہوگی۔

    اس مقدمے میں پراسکیوشن کے 27 گواہان ہیں۔

  3. عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں آج ہو گی

    سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

    واضح رہے کہ جمعے کو وزارت قانون کی جانب سے جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن موصول ہونے کے بعد خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔

    اس سے قبل خصوصی عدالت کے جج نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان کے خلاف ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جیل سپریٹنڈنٹ نے عدالت کو خط لکھا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے انھیں اس وقت عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے ساتھ ساتھ خفیہ اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سائفر کیس کی سماعت جیل میں ہی ہوگی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں سائفر کیس کی اس سے پہلے کی سماعت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس مقدمے کی سماعت از سرِ نو ہوگی۔

    اس مقدمے میں پراسکیوشن کے 27 گواہان ہیں۔

  4. گذشتہ چوبیس گھنٹوں کی اہم خبروں کا خلاصہ

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے اہم واقعات کی خبروں کا خلاصہ کچھ یوں ہے۔

    • رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس آ قاضی فائز عیسی کو دی گئی گاڑیوں کی نیلامی کے لیے سیکریٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئینی عہدوں کے لیے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں ہے۔ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔
    • سپریم کورٹ نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیس میں وفاق، اپیکس کمیٹی، وزرات خارجہ اوراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔عدالت نے کہا کہ غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کا معاملہ آئینی تشریح کا بھی ہے اور اٹارنی جنرل معاملے پر لارجربنچ تشکیل دینے کے نقطے پر معاونت کریں
    • قومی احتساب بیورو (نیب ) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر سات ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ اس فہرست میں عمران خان کے علاوہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، زلفی بخاری، شہزاد اکبر، بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض شامل ہیں۔
    • اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔