ٹرین کے مسافر سامان میں کیا نہیں لے جاسکتے؟
پاکستان ریلوے نے جمعرات کو حادثے کے بعد ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ٹرین میں گیس سلنڈر لے جانا منع ہے۔
تاہم ادارے کی ویب سائٹ پر صاف طور پر مسافروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کون سی چیز ٹرین میں سفر کے دوران لے جانا منع ہے۔
ان میں درج ذیل چیزیں ٹرین میں لے جانا منع ہے:
- دھماکہ خیز یا خطرناک مواد
- جانوروں کی کھال جن کی پیکنگ درست نہ ہو۔
- سامان میں حد سے زیادہ کوئی چیز جس کے اضافے پیسے درکار ہوں
- تیل، گھی، گریس یا پینٹ جو اپنی پیکنگ کی وجہ سے لیک کر سکتا ہو