رواں سال وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے بجٹ سے ایک دن پہلے ہی قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ جن کا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے وہ 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم میں شریک ہوں اور اس سے فائدہ اٹھائیں اس کے بعد انھیں موقع نہیں ملے گا۔
واضح رہے کہ اس سکیم کے تحت چار فیصد ٹیکس دے کر بلیک منی کو وائٹ کیا جاسکتا ہے۔ مشیر خارجہ کے مطابق ان افراد کے علاوہ جو عوامی عہدہ رکھتے ہیں کوئی بھی پاکستانی اس سکیم میں حصہ لے سکتا ہے۔
اس سکیم سے وہ افراد استفادہ حاصل نہیں کر سکتے جو عوامی عہدے رکھنے والوں کے زیر کفالت ہیں۔ حزب اختلاف اور ماہرین دونوں ہی اس سکیم کو ماضی میں لائی جانے والی ایمنسٹی سکیم جیسا ہی قرار دیتے رہے ہیں۔