بریکنگ, نواز شریف احتساب عدالت کی جانب روانہ
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرینسز میں اپنے خلاف قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر کردہ مقدمات کا فیصلہ سننے کے لیے احتساب عدالت کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔
نواز شریف کی اسلام آباد میں رکن اسمبلی عباس آفریدی کے فارم ہاؤس سے عدالت روانگی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔
ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ حمزہ شہباز، پرویز رشید، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنما بھی ہیں۔