شوہر اور چہیتی بیٹی جیل میں اور بیٹے مفرور
نامہ نگار آصف فاروقی کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا انتقال ایسے وقت میں ہوا ہے جب ان کا خاندان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔
ان کےشوہر اور سب سے چہیتی بیٹی جیل میں ہیں اور دونوں بیٹے پاکستان میں قانونی طور پر مفرور قرار دیے جا چکے ہیں۔
سیاسی طور پر اس نا موافق صورتحال کے باعث ان کی آخری رسومات کے موقع ان کے خاندان کا اکٹھے ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔
اگر ان کی تدفین پاکستان میں ہوتی ہے تو حسن اور حسین مفرور ہونے کے باعث پاکستان نہیں آ سکیں گے اور اگر ان کی آخری رسومات لندن میں ہوتی ہیں تو ان میں جانے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو اجازت ملنے کے امکانات کم ہیں۔