آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

اہلیہ کو ہوش آتے ہی پاکستان آؤں گا: نواز شریف

اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو دس،ان کی بیٹی مریم نواز کو سات جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے جبکہ نواز شریف کو 80 لاکھ جبکہ مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، رضا ہمدانی، ذیشان علی، حمیرا کنول

  1. کیا ملزم کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا جا سکتا ہے؟

    ماہرین قانون اس سوال پر بحث کر رہے ہیں کہ کیا کوئی ملزم عدالت سے ایسی درخواست کر سکتا ہے کہ عدالت اس کے مقدمے کا فیصلہ اس کی مرضی کی تاریخ پر سنائے۔

    مزید تفصیل کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں

  2. ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 10 ماہ تک ہوئی

    منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دس ماہ تک اس ریفرنس کی سماعت کی۔