آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا چھٹا بجٹ

پاکستان کے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19 کی بجٹ تجاویز پیش کر دی ہیں: بجٹ اجلاس پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

شیراز حسن، تابندہ کوکب، شجاع ملک

  1. قرضوں میں ملکی معیشت کے حجم کے تناسب سے کوئی اضافہ نہیں ہوا

    بجٹ سے قبل جمعرات کو حکومت کی جانب سے اقتصادی جائزہ پیش کیا گیا گیا جس کے مطابق حکومت کے پانچ سال کے دوران غیر ملکی قرضوں میں ملکی معیشت کے حجم کے تناسب سے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

    اس موقع پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے دوران ملک کے ذمے کل قرضوں کی مقدار میں تقریباً 50 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ قرضے 14 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 21 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ملکی معیشت کے حجم میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہوا جو 22 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 34 ہزار ارب روپے ہو گیا ہے۔

  2. بریکنگ, مالی سال 19-2018 کا بجٹ

    پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن جمعے کو اپنے دورِ حکومت کا چھٹا وفاقی بجٹ پیش کر رہی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش کریں گے۔ انھیں اس اجلاس سے قبل جمعے کی صبح ہی وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ وزیرِ اعظم کے خصوصی مشیر برائے امورِ خزانہ کے عہدے پر فائز تھے۔