’آپ کو پتہ نہیں بچے اغوا ہو رہے ہیں آپ نے دھیان نہیں دیا‘
قصور سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی سلمان حنیف نے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ قصور میں بچوں کے اغوا، ریپ اور قتل کے مقدمات کے حوالے سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ والدین کو بھی مدد کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اس معاملے میں آگاہی مہم چلائی جانی چاہیے میرا خیال ہے اس کا یہی حل ہے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ اس سے قبل اغوا ہونے والی بچی جو فرار ہو کر گھر واپس لوٹ آئی کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے بچی کو دہی لینے بھیجا تھا۔
پولیس نے بچی کی گمشدگی اور سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد والدین سے کہا کیا آپ کو معلوم نہیں تھا کہ بچے اغوا ہو رہے ہیں آپ نے دھیان نہیں دیا۔