آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی، کب کیا ہوا

پاناما کیس میں سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف پر احتساب عدالت میں تین مقدمات میں فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد پہلی پیشی کا احوال۔

لائیو کوریج

  1. نواز شریف کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کرپشن کے مقدمات کے تناظر میں بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤ اور آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    لندن سے وطن واپس پہنچنے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے مشاورت کے بعد عوامی رابطہ مہم کا آغاز آئندہ دس روز کے دوران ایبٹ آباد میں جلسۂ عام سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  2. نیب ریفرنسز: کب کیا ہوا؟

    پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کے مقدمے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا اور قومی احتساب بیورو کو نواز شریف، اُن کے بچوں، داماد اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنا کا حکم دیا گیا۔ پڑھیے اس معاملے میں ٹائم لائن کیا ہے؟