بریکنگ, مریم نواز عدالت پہنچ گئیں
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف بھی احتساب عدالت پہنچ گئی ہیں۔ ان پر ایک ریفرنس میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اسلام آباد میں واقع احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریفرنسز کی 26 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کا احوال۔
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف بھی احتساب عدالت پہنچ گئی ہیں۔ ان پر ایک ریفرنس میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
نامہ نگار شیراز حسن کے مطابق اسلام آباد میں نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے ن لیگی وزرا، کارکنوں اور وکلا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس سمیت انسداد دہشتگری سکواڈ اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔
آج بھی سماعت کے دوران احتساب عدالت میں ملزمان کے 15 وکلا اور وزرا، نیب پراسیکیوشن ٹیم اور کورٹ رپورٹروں کو اندر جانے کی اجازت ہے
نواز شریف کی عدم حاضری کی صورت میں ان کے ضمانتی مچلکے ضبط اور وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں
نواز شریف کو 15 روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا جو 24 اکتوبر کو ختم ہو چکا۔