آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

ٹونٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 308 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

لائیو کوریج

  1. پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، حسن علی کریز پر, پاکستان31اووروں میں 168/6

    پاکستان کی بیٹنگ ڈگمکا گئی ہے۔ چھ ٹاپ آرڈر بیسٹمین آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ حسن علی کپتان سرفراز احمد کا کریز پر ساتھ دینے کے لیے آئے ہیں۔

  2. بریکنگ, آصف علی آؤٹ

    آصف علی پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آصف علی آج کا دن بھول جانا چاہیں گے۔

  3. 2.3 اوورز میں 11 رنز اور تین وکٹیں

    آسٹریلیا نے صرف 11 رنز دے کر 2.3 اوورز میں پاکستان کی تین وکٹیں حاصل کی ہیں جن میں امام الحق، حفیظ اور شعیب ملک شامل ہیں۔ ان میں دو وکٹیں کمِنز اور ایک فنچ نے حاصل کی۔

  4. آصف علی کی باری آ گئی, پاکستان: 29 اووروں میں 154/5

    شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد آصف علی کھیلنے کے لیے آئے۔ آج آصف علی نے فیلڈنگ کرتے ہوئےدو آسان کیچ گرائے۔ پاکستان نے 29 اووروں کے اختتام پر پانچ وکٹو ں کے نقصان پر 154 رنز بنائے ہیں۔

  5. بریکنگ, شعیب ملک بھی آؤٹ

    شعیب ملک بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک کو پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔ اس سال شعیب ملک 11 ون ڈے انٹرنیشنل اننگز میں صرف 250 رنز بنا پائے ہیں۔

  6. پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری, پاکستان:27 اووروں میں 146/4

    پاکستان نے 27 اووروں میں چار وکٹوں کےنقصان پر 146 رنز بنائے ہیں۔ محمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک کریز پر آئے ہیں۔

  7. بریکنگ, محمد حفیظ آؤٹ

    محمد حفیظ 46 رنز پر ایرن فنچ کی فل ٹاس گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

  8. پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری

    پاکستان نے 25 اووروں میں تین وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ہیں ۔ امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز احمد کریز پر آئے ہیں۔

  9. بریکنگ, امام الحق نصف سنچری بنا کر آؤٹ

    امام الحق نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انھوں نے 75 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔

  10. ’چچا کرکٹ‘ ہمیشہ کی طرح پرُجوش

  11. پاکستان کی پر اعتماد بیٹنگ, پاکستان: 23 اووروں میں 126/2

    پاکستان کو جیت کے لیے 27 اووروں میں مزید 182 رنز کی ضرورت ہیں۔ محمد حفیظ اور امام الحق عمدہ بیٹنگ کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پاکستانی بیٹسمینوں کو پریشان کرنے میں ناکام۔

  12. پاکستان کوجیت کے لیے مزید 186 رنز درکار

    پاکستان نے 308 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں 22 اوروں میں 121 رنز بنائے ہیں۔ امام الحق 44 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ حفیظ 37 گیندوں پر 37 رنز بنا کریز پر موجود ہیں۔

  13. 20 اووروں میں 110 رنز

    پاکستان نے ابتدائی 20 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے ہیں۔ فخر زمان اور بابر اعظم آؤٹ ہو چکے ہیں۔امام الحق اور محمد حفیظ کریز پر موجود ہیں۔

  14. مچل سٹارک کی واپسی

    آسٹریلین کپتان ایرن فنچ سٹرائیک بولر مچل سٹارک کو بولنگ کے لیے واپس لائے ہیں۔ مچل سٹارک اس وقت دنیا کے تیز ترین بولر تصور کیے جاتے ہیں۔ سٹارک نے اپنے پہلے سپیل میں 3 اووروں میں 15 رنز دیئے تھے۔

  15. پچاس رنز کی شراکت

    محمد حفیظ اور امام الحق کے مابین پچاس رنز کی پارٹنرشپ۔ امام الحق پہلے بابر اعظم کے ساتھ 50 رنز کی پارٹنرشپ بنا چکے ہیں۔

  16. پاکستان کے 100 رنز مکمل

    پاکستان نے 18 اعشاریہ تین اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے ہیں۔

  17. آصف علی کے ڈراپ کیچ سے ناراض شخص مل گیا!

    آصف علی نے جب وارنر کا کیچ ڈراپ کیا تو ان کے پیچھے شائقین میں ایک شخص کے ردعمل کے میمز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے تھے۔ اور پھر زینب عباس نے انھیں ڈھونڈ نکالا۔

  18. محمد حفیظ کی عمدہ بیٹنگ, پاکستان: اٹھارہ اووروں میں97/2

    محمد حفیظ نے کریز پر آتے ہی خوبصورت شاٹس کھیلنےشروع کر دیئے ہیں اور پچیس گیندوں پر 30 بنا چکے ہیں۔ امام الحق 30 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ محمد حفیظ نے گلین میکسویل کے ایک اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

  19. پانی کا وقفہ

  20. محمد حفیظ کا میکسویل کو چھکا!