’شریف خاندان اپنی آمدنی کے ذرائع بتانے میں ناکام رہا‘
جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج وزیر اعظم نا اہل ہوئے تو ملک کرپشن سے پاک ہو جائے گا۔ سراج الحق کے مطابق شریف خاندان اپنی آمدن کے ذرائع بتانے میں ناکام رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ ملک کی سیاست پر اثر انداز ہو گا۔