آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

’اصل فورم وفاقی آئینی عدالت ہے‘: 27 ویں ترمیم سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چار ججز کی درخواست پر اعتراض

سپریم کورٹ کے رجسڑار آفس کا کہنا ہے کہ اس آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کا اصل فورم وفاقی آئینی عدالت ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چار ججز کی جانب سے ترمیم چیلنج کی گئی تھی.

خلاصہ

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی
  • امریکہ نے سعودی عرب کو اہم غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دے دیا
  • سعودی ولی عہد کا امریکہ میں 10 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، خاشقجی کے قتل پر ٹرمپ نے اُن کا دفاع کیا
  • قبللبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے نزدیک اسرائیلی حملے میں 13 افراد ہلاک

لائیو کوریج

  1. گذشتہ روز کی اہم خبریں

    • بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے مظاہرین کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن سے متعلق مقدمے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ’انسانیت کے خلاف جرائم‘ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے۔
    • انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے انڈین حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مفرور شیخ حسینہ اور اسد الزماں خان کمال کو فوری طور پر بنگلہ دیشی حکام کے حوالے کرے۔
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی پارٹی کے قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلیں عام کرنے کے لیے ووٹ دیں۔
    • برطانوی حکومت نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں جن کے تحت پناہ حاصل کرنے والوں کو برطانیہ میں مستقل سکونت کی درخواست دینے کے لیے 20 سال انتظار کرنا ہو گا، اس سے پہلے یہ مدت پانچ برس تھی۔
    • انڈیا کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اپیندر دویدی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور صرف ایک ٹریلر تھا جو 88 گھنٹوں میں ختم ہو گیا، اب اگر پاکستان نے موقع دیا تو سکھائیں گے کہ ذمہ دار ملک کو پڑوسیوں کے ساتھ کیسے برتاؤ کرنا چاہیے۔
  2. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔