آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں باراتیوں کی ویگن کھائی میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی: ریسکیو حکام

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بی بی سی اردو کو بتایا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس استور کے گاؤں پریشنگ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ تھیلچی پُل کے قریب کھائی میں جا گری۔ اندھیرا ہونے کے سبب کل صبح تک ریسکیو آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔

خلاصہ

  • پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس پہلی بار 94000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا
  • کشتواڑ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین انڈین فوجی زخمی، ایک ہلاک
  • شمالی لبنان اور غزہ پر اسرائیلی حملوں میں متعدد بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوئے
  • روس کی وزارتِ دفاع کے مطابق اس نے 84 یوکرینی ڈرونز کو چھ علاقوں کے اوپر تباہ کیا ہے جن میں سے کچھ ماسکو کی فضا میں بھی تباہ کیے گئے

لائیو کوریج

  1. روس اور یوکرین کے درمیان ڈرون حملوں کا تبادلہ

    روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے طاقتور ڈرون حملہ کیا گیا۔

    روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ اس نے 84 یوکرینی ڈرونز کو چھ علاقوں کے اوپر تباہ کیا ہے جن میں سے کچھ ماسکو کی فضا میں بھی تباہ کیے گئے اور اس کے باعث ماسکو میں موجود تین بڑے ایئرپورٹس سے فلائٹس کو دیگر ایئرپورٹس پر لینڈ کروانا پڑا۔

    یوکرین کی ایئرفورس کا کہنا ہے کہ روس نے سنیچر کی رات ملک کے ہر حصے پر 145 ڈرونز داغے جن میں اکثر کو تباہ کر دیا گیا۔

    یہ حملے ایک ایسے موقع پر کیے گئے ہیں جب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے یہ توقعات کی جا رہی ہیں کہ وہ اس تنازع کو ختم کرنے کے لیے دونوں فریقوں پر دباؤ ڈالیں گے۔

    یوکرین کی جانب سے ماسکو پر کیا گیا حملہ جنگ کے آغاز کے بعد سے روس کے دارالحکومت پر کیا گیا سب سے بڑا حملہ ہے۔

    روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ماسکو کے جنوب مغرب میں موجود علاقے رامینسکوئے میں ڈرونز کا ملبہ گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے اور چار مکانوں کو آگ لگ گئی۔ وزارتِ دفاع کے مطابق اس علاقے کے اوپر 34 ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔

    یوکرین میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ یوکرینی ایئرفورس کا دعویٰ ہے کہ اس نے 62 ایرانی ساختہ روسی ڈرون یوکرین میں مار گرائے ہیں۔

  2. میں اور ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی دھمکی کو ایک ہی نگاہ سے دیکھتے ہیں: بنیامن نتن یاہو

    اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کہ کہنا ہے کہ وہ اور ڈونلڈ ٹرمپ ’ایرانی دھمکی ‘ اور ’اس سے پیدا ہونے والے خطرے‘ کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔

    ایک بیان میں نتن یاہو کا کہنا تھا کہ دونوں نے ’گزشتہ چند دنوں میں‘ تین بار بات چیت کی ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے یہ بات چیت بہت اہم تھی۔‘

    ان کے بیان میں ایمسٹرڈیم میں اسرائیلی فٹ بال شائقین پر ہونے والے حالیہ حملوں کا بھی ذکر کیا گیا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہتھا کہ ’ہم وہ کریں گے جو اپنے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے کرنے کی ضرورت ہے۔‘

    اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ منگل کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ ہرزوگ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وہ غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے سابقہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ نتن یاہو نے ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کا بہترین دوست قرار دیا اور وہ نومنتخب صدر کو مبارکباد دینے والے پہلے عالمی رہنماؤں میں سے ایک تھے۔

    ٹرمپ نے اس سے قبل ایران کے جوہری معاہدے کو منسوخ کرکے اور یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے حمایت حاصل کی تھی۔ لیکن ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مہنگی جنگوں کے خواہاں نہیں ہیں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی کچھ بستیوں کے مخالف ہیں۔

    انھوں نے اسرائیل پر بھی زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کو جلد ختم کرے۔

    حالیہ جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ دو تہائی سے زیادہ اسرائیلی ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں واپس دیکھنا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ان کی غیر یقینی طبیعت اور ان کے نقطہ نظر کے بارے میں متنبہ کرتے ہیں۔

    نیتن یاہو واحد سیاسی رہنما نہیں ہیں جو بدھ کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بعد سے ٹرمپ سے فون پر بات کر رہے ہیں۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی، میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام اور یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیئن نے بھی ان سے بات کی ہے۔

    یاد رہے ک ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو حلف برداری کے دن تک باضابطہ طور پر صدر نہیں بنیں گے۔

  3. گزشتہ روز کی چند اہم خبریں

    گزشتہ روز کی اہم خبروں پر ایک نظر:

    • اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ اور ڈونلڈ ٹرمپ ’ایرانی دھمکی ‘ اور ’اس سے پیدا ہونے والے خطرے‘ کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔ ایک بیان میں نتن یاہو کا کہنا تھا کہ دونوں نے ’گزشتہ چند دنوں میں‘ تین بار بات چیت کی ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے یہ بات چیت بہت اہم تھی۔‘
    • امریکہ کے نو منتخب صدر ٹرمپ ملک کی تمام سات سوئنگ ریاستوں میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایریزونا کے رائے دہندگان طویل عرصے سے صدارتی انتخابات میں رپبلکنز کو ووٹ دیتے آئے ہیں۔ اس بار ٹرمپ کو 52.65 فیصد ووٹ ملے۔
    • آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی نمازِ جنازہ کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے علاوہ صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے۔
    • قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے کے عمل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ قطر انتظامیہ کے مطابق وہ اس معاملے میں اپنا کردارد تب ادا کرے گا جب حماس اور اسرائیل کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی جائے گی۔
  4. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    پاکستان سمیت مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق بی بی سی کی لائیو کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔