آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

لبنان اسرائیل کشیدگی: بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل کے جنازے میں سینکڑوں افراد شریک

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ ندیم قاسم نے ابراہیم عقیل کے جنازے میں اپنی تقریر میں کہا کہ ’ان کا گروہ اس ہفتے اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی وجہ سے صدمے کی حالت میں تھا تاہم اب ایسا نہیں۔‘ دوسری جانب عراق عسکریت پسند گروہ نے حزب اللہ کی حمایت کے اعلان کر دیا ہے۔

خلاصہ

  • حزب اللہ کے فوجی کمانڈر ابراہیم عقیل کی آخری رسومات حزب اللہ کے مرکز بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے دہیح میں ادا کر دی گئی ہیں۔
  • لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ منگل کو بیروت میں ہونے والے دھماکوں کی پہلی لہر کے دوران زخمی ہونے کے بعد ’اب بہت بہتر‘ ہیں۔
  • لبنان کے وزیراعظم نے اسرائیلی حملوں کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا لبنان میں ہونے والے ’خوفناک قتل عام‘ پر واضح پوزیشن لے۔
  • ایران کے جنوبی خراسان صوبے کے شہر تباس میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. گذشتہ روز کی اہم خبریں

    سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سنیچر کے روز لاہور کے جلسے کو تحریک انصاف کے لیے ’ ڈو اینڈ ڈائی‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آئین ہمیں جلسے کا حق دیتا ہے۔ اگر جلسے سے روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے۔

    پاکستان کے صوبہ سندھ میں توہین مذہب کے مقدمے میں نامزد ملزم ڈاکٹر شاہنواز کنبھار فائرنگ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔میرپورخاص پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ میں ہلاک ہو گئے۔

    سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو الیکشنز ایکٹ میں کی جانے والی ترمیم سے متعلق واضح کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد مخصوص نشستیں تبدیل نہیں کی جاسکتیں۔ ان کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدر آمد نہیں ہوسکتا۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومتی اتحادی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ججوں کی عمر کے معاملے میں چھیڑچھاڑ سے لگے گا کہ ہم کسی خاص فرد کو عہدے سے باہر یا اندر رکھنا چاہتے ہیں جو نا مناسب ہوگا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے مجوزہ آئینی ترمیم میں ججوں کی عمر کے معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔ ان کا مزید حکومت نے چیف جسٹس کی زیادہ سے زیادہ عمر 67 سال کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ جمعیت علمائے اسلام ججوں کی موجودہ عمر کی حد 65 سال برقرار رکھنے کے حق میں تھی۔

  2. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔