بریکنگ, سعود کی نصف سنچری مکمل، رضوان کے ساتھ 90 رنز کی شراکت، پاکستان کی پوزیشن مستحکم
سعود شکیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 63 گیندوں پر پچاس رنز مکمل کئے۔ سعود شکیل نے محمد رضوان کے ساتھ 90 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کو ایک ایسے وقت میں سہارا دیا جب پاکستان کی 47 رنز پر دو وکٹیں گر چکی تھی۔
اس وقت پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ہیں اور محمد رضوان 41 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ 30 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے۔