آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا میں ایک دن میں نوے ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
اتوار کو انڈیا میں 90 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے جو ایک دن میں سامنے آنے والے مریضوں کی دنیا کے کسی بھی ملک میں اب تک سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔
امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ یعنی ہفتے کو انڈیا میں 90632 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے جو ایک دن میں سامنے آنے والے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ جان پاپکنز کے مطابق انڈیا میں گزشتہ روز 1065 افراد اس مرض میں متبلا ہو کر ہلاک ہوئے۔
اس وقت انڈیا میں متاثرین کی کل تعداد 41 لاکھ بنتی ہے۔ انڈیا میں برازیل سے صرف 9000 متاثرین کم ہیں۔
امریکہ میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد 64 لاکھ بنتی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 193،00 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس متاثرین کے اعتبار سے انڈیا ایشیائی ممالک میں سرفہرست ہے، جہاں اب متاثرین کی کل تعداد 41,13,81 بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈیا میں اس وائرس سے 70،626 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طبی شعبے کے ماہرین کے مطابق انڈیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اگرچہ انڈیا میں یہ ایک دن میں سامنے آنے والے مریضوں کی ریکارڈ تعداد ہے مگر خاص بات یہ ہے کہ متاثرین کی بڑی تعداد صحت یاب ہو رہی ہے۔
انڈیا کے ہسپتالوں میں 32 لاکھ متاثرین کا علاج کیا گیا ہے۔
انڈیا کی وزارت صحت کا ایک ٹویٹ میں کہنا ہے کہ پہلے مرحلے پر ہی متاثرین کی نشاندہی، ٹیسٹنگ اور ایسے متثارین کی تلاش اور بروقت علاج کی وجہ سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد حوصلہ افزا رہی۔
حکام نے پیر سے دلی میں میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا وائرس نے انڈیا کی پہلے سے ہی گرتی ہوئی معیشت پر اور شدید اثرات مرتب کیے ہیں اور جون میں ختم ہونے والے سہ ماہی میں ملک کی مجموعی پیداوار منفی 24 فیصد رہی۔ انڈیا میں اس سہ ماہی میں صرف زراعت کے شعبے میں شرح نمو حوصلہ افزا رہی جب صنعت اور سروسز کے شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ صورت حال اگلی سہ ماہی میں بھی بہتر ہونے والی نہیں اور ملک کو ’ریسیشن‘ کا خطرہ ہے۔