چاڈ وک بوس مین: بلیک پینتھر فلم کے مرکزی اداکار کینسر کے باعث انتقال کر گئے

،تصویر کا ذریعہReuters
'بلیک پینتھر' فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار چاڈ وک بوس مین 43 برس کی عمر میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔
ٹوئٹر پر ان کے اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق بوس مین کا لاس اینجلس میں اپنے گھر پر انتقال ہوا جہاں ان کی اہلیہ اور دیگر خاندان والے ان کے ساتھ موجود تھے۔
بوس مین نے کبھی بھی عوامی طور پر اپنی بیماری کے بارے میں بات نہیں کی تھی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
ان کے خاندان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بوس مین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ بہت ہمت والے تھے اور اپنی تکالیف کا انھوں نے بڑے جذبے سے مقابلہ کیا اور ان فلموں میں کام کیا جو عوام میں بے حد مقبول ہوئیں۔
'مارشل سے ڈا 5 بلڈز، آگسٹ ولسن کے ما رینی بلیک باٹم اور کئی دیگر فلمیں انھوں نے اپنی کیمو تھیراپی اور علاج کے دوران بنائیں۔ اور ان کے کرئیر کا سب سے اہم کام تھا بلیک پینتھر میں کنگ ٹچالا کا کردار ادا کرنا۔'
حقیقی کرداروں کی کہانیوں پر مبنی فلمیں بنانے پر چاڈوک بوس مین کو پہلے پہل شہرت ملی۔
جیسے انھوں بیس بال کے معروف کھلاڑی جیکی رابنسن کا کردار 2013 کی فلم 42 میں ادا کیا اور اس کے بعد 2014 کی فلم 'گین آن اپ' میں انھوں نے موسیقار جیمز براؤن کا کردار ادا کیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
لیکن ان کی فلموں میں سب سے یادگار فلم بلیک پینتھر تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ پہلی سپر ہیرو فلم تھی جسے بہترین فلم کے آسکر اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اسی تقریب میں اسے چھ اور اعزازت کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
























