ڈھاکہ کا گلی بوائے: ایک ریپ گانے نے کیسے محمد رانا کی زندگی بدلی؟

،ویڈیو کیپشنایک ریپ گانے نے دس سالہ محمد رانا کی زندگی بدل دی
وقت اشاعت

ڈھاکہ کی گلیوں میں پلنے والے دس سالہ محمد رانا چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ وہ پھول بیچتے اور ریپ گانے گاتے ہیں۔ ان کی والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں اور انھیں سکول بھیجنے کی استطاعت نہیں رکھتیں۔ لیکن اب محمد سکول جائیں گے اور اس کے لیے وہ اپنے ایک نغمے کے شکرگراز ہیں جو بنگلہ دیش میں وائرل ہو گیا۔