حسینہ عالم کا خطاب پہلی بار میکسیکو کی حسینہ کے نام

وقت اشاعت

حسینہ عالم کے مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں کیسے سوال پوچھے گئے اور میکسیکو کی وینیسا نے ان کے کیا جواب دیے کہ ان کے سر حسینۂ عالم کا تاج سجا دیا گيا؟

وینیسا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہاں گذشتہ سال کی مس ورلڈ انڈیا کی مانوشی چھلّر رواں سال کی نئی مس ورلڈ وینیسا پونسے دی لیون کو حسینۂ عالم کا تاج پہناتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ وینیسا کا تعلق میکسیکو سے ہے۔
وینیسا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگذشتہ شب چین کے شہر سانیا میں مس ورلڈ کی فاتح کا اعلان کیا گیا۔
حتمی سوال

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفائنل راؤنڈ میں وینیسا سے یہ سوال پوچھا گیا کہ 'اگر وہ مس ورلڈ بنتی ہیں تو وہ دوسروں کی کس طرح مدد کریں گی؟ وینیسا نے کہا: 'میں اپنے خطاب کا اسی طرح استعمال کروں گی جس طرح میں گذشتہ تین سالوں سے کرتی آ رہی ہوں۔ ہمیں سب کا خیال رکھنا چاہیے، محبت کرنی چاہیے۔ کسی کی مدد کرنا بہت مشکل کام نہیں ہے۔ جب بھی آپ باہر جاتے ہیں تو یقینی طور پر کوئی ایسا شخص آپ کے سامنے ہوتا ہے جسے مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو ہمیشہ مدد کے لیے تیار رہیں۔'
وینیسا

،تصویر کا ذریعہTwitter/vanessa ponce de leon

،تصویر کا کیپشن26 سالہ وینیسا مس ورلڈ کا اعزاز حاصل کرنے والی میکسیکو کی پہلی خاتون ہیں۔
وینیسا

،تصویر کا ذریعہTwitter/Vanessa Ponce de León

،تصویر کا کیپشنوینیسا کی پیدائش میکسیکو کے موانجواٹو شہر میں ہوئی۔
وینیسا

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنوینیسا کا قد 174 سینٹی میٹر ہے اور رواں سال مئی میں ہی انھوں نے مس میکسیکو کا خطاب حاصل کیا تھا۔
وینیسا

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنوینیسا انگریزی اور ہسپانوی زبانیں جانتی ہیں اور خالی اوقات میں وہ آؤٹ ڈور گیمز میں شرکت کرنا پسند کرتی ہیں۔
وی

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنوینیسا لڑکیوں کی باز آباد کاری کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے ڈائریکٹروں میں بھی شامل ہیں۔
پانچ حریف

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہاں مس ورلڈ 2018 کے آخری پانچ امیدواروں میں پہنچنے والی خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان میں مس تھائی لینڈ نكولين پیچاپا لیمنكن، مس یوگنڈاکوئن ابرینکیو، مس میکسیکو وینیسا پونسے دی لیون، مس جمیکا خدیجہ روبنسن اور مس بیلاروس ماریا ویسلوچ (بائیں سے دائیں) نظر آ رہی ہیں۔
مس انڈیا

،تصویر کا ذریعہfacebook

،تصویر کا کیپشنسنہ 2018 کی مس انڈیا انوکریتی واس نے رواں سال مس ورلڈ کے مقابلۂ حسن میں انڈیا کی نمائندگی کی۔ وہ ٹاپ 30 تک پہنچنے میں کامیاب رہیں لیکن اس کے بعد ان کا سفر ختم ہو گيا۔
مس بیلاروس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمس ورلڈ میں بیلاروس کی نمائندگی کرنے والی حسینہ ماریا ویسلوچ کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
وینیسا

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنوینیسا نے انٹرنیشنل بزنس میں گریجویشن کیا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے انسانی حقوق میں ڈپلوما بھی کر رکھا ہے۔
وینیسا

،تصویر کا ذریعہInstagram

،تصویر کا کیپشنوینیسا نیمی نامی ایک سکول میں کام کرتی ہیں۔ وہاں قبائلی علاقوں کے بچوں کو مختلف ثقافتوں کی تعلیم دی جاتی ہے۔
وینیسا

،تصویر کا ذریعہInstagram

،تصویر کا کیپشنانھیں والی بال اور سکوبا ڈائیونگ کا شوق ہے اور انھوں نے سکوبا ڈائونگ میں باضابطہ تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے۔