گوانتانامو بے کے قیدیوں کے فن پارے تصاویر میں

وقت اشاعت

امریکہ کے شہر نیویارک میں جان جے کالج آف کریمنل جسٹس میں گوانتانامو بے کے بدنام زمانہ جیل کے قیدیوں کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش منعقد ہوئی۔

فن
،تصویر کا کیپشنامریکہ کے شہر نیویارک میں جان جے کالج آف کریمنل جسٹس میں گوانتانامو بے کے بدنام زمانہ جیل کے قیدیوں کے بنائے ہوئے فن پاروں کی نمائش منعقد ہوئی۔ زیرنظر گھڑی کی شکل میں فن کا نمونہ خالد بن قاسم کی تخلیق ہے۔
قیدی
،تصویر کا کیپشنقیدیوں کے بنائے ہوئے فن پاروں میں کئی طرح کے تخلیقات شامل تھیں جن میں بادبانی کشتی، پانی کے کنارے ایک مسجد کی تصویر اور چہرے کے بغیر نیویارک کے مشہور سٹیچو آف لبرٹی کی مصوری شامل ہیں۔
قیدی
،تصویر کا کیپشنپاکستانی قیدی عمار البلوشی کا تیار کر دہ فن کا نمونہ
محمد انصی
،تصویر کا کیپشنجان جے کالج آف کریمنل میں جسٹس گوانتانامو بے میں قید رہنے والے آٹھ مبینہ جہادیوں یا سابقہ جہادیوں کے فن کی نمائش کی، یہ جیل امریکہ کی ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے ایک علامت بن چکا ہے۔
قیدی
،تصویر کا کیپشناحمد ربانی کے اس تخلیق میں گہرے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
قیدی
،تصویر کا کیپشنیمنی فنکار اور قیدی موث العلوی نے کارڈبورڈز اور ایک ٹی شرٹ کے کپڑے کی مدد سے بادبانی کشتی تیار کی۔
قیدی
،تصویر کا کیپشنجمیل امیزیان نے ساحل کنارے ایک کشتی کی منظر کشی کی۔