آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کیا ساری گندم سیلاب کھا گیا؟
کیا ساری گندم سیلاب کھا گیا؟
وقت اشاعت
پاکستان میں آٹے کی موجودہ قلت سے ہم سب واقف ہیں، اور پچھلے سال آنے والے سیلاب کے اثرات سے ملک اب بھی لڑ رہا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس سیلاب کی وجہ سے، خاص طور پر سندھ کے ایک بڑے علاقے میں فصل کی کاشت ہی نہیں ہو سکی۔ یعنی اس سال ممکن ہے کہ حالات بہتر ہونے کی جگہ مزید خراب ہوں۔
آٹے کی قیمت پہلے ہی آسمان چھو رہی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں حالات اور بھی خراب ہیں۔ اب سوچیں جن کسانوں کا گزارا زمین سے اگنے والی گندم، کپاس اور دیگر فصلوں سے ہوتا ہے، اُن کا کیا ہوگا۔
میزبان: عالیہ نازکی
ایڈیٹر: خدیجہ عارف
رپورٹر: ریاض سہیل
فِلمِنگ: محمد نبیل
پروڈکشن ٹیم: خالد کرامت، عمر آفریدی، غضنفر حیدر