آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں شہران آئل ڈپو پر آگ لگنے کے مناظر
اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں شہران آئل ڈپو پر آگ لگنے کے مناظر
وقت اشاعت
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور بی بی سی ویریفائی کی تصدیق شدہ ویڈیوز میں ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال مغرب میں تیل کے ایک ڈپو میں آگ لگی دیکھی جا سکتی ہے۔
بی بی سی ویریفائی نے جس ایک ویڈیو کی تصدیق کی، اس میں دو لوگ شہران آئل ڈپو میں لگی آگ کو دیکھ رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی مہر کی ایک رپورٹ میں اس مقام پر بنائی گئی ویڈیو سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ شہران آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران کی وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ صورتحال ’کنٹرول میں ہے‘ لیکن ایرانی میڈیا نے لوگوں کو ’آئل ڈپو سے دور رہنے‘ کی ہدایت کی ہے۔